National

وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی سے 2 وندے بھارت ٹرینوں کو دکھائی ہری جھنڈی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنل سے بیک وقت دو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ پہلی ٹرین شولاپور اور دوسری سائی نگر شرڈی کے لئے روانہ ہوئی۔ آج کا پروگرام پہلے کے پروگراموں سے مختلف تھا، کیونکہ اب تک ایک ایک وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کیا جاتا تھا، لیکن پہلی بار ایک ہی اسٹیشن پر تقریباً ایک ساتھ دو وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور بڑی تعداد میں سیاست دان اور ریلوے افسران موجود تھے۔وزیر اعظم نے ممبئی سے شولاپور جانے والی پہلی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ کچھ دیر بعد سائی نگری شرڈی جانے والی دوسری ٹرین کو روانہ کیا ۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اسٹیشن پر موجود تھی۔ اس طرح پورے ملک میں 10 وندے بھارت ٹرینوں کا آپریشن شروع ہو گیا ہے ۔

Related posts

آسام کا سیمی کنڈکٹر پلانٹ ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کے لیے ایک گیم چینجر

Awam Express News

پائیداری اب ایک ضرورت ہے، صرف نعرہ نہیں۔ صدر مرمو

Awam Express News

وزیراعظم مودی نے ٹرمپ کے ساتھ تجارتی تنازع میں بھارت کی صارف طاقت کو استعمال کیا

Awam Express News