Delhi-NCR International Iran

انصاف کو انتخابی اور سیاسی محرکات کا تابع نہیں ہونا چاہئے:اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ

نئی دہلی –– اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ  حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای نے سنیچر5 ستمبر کو دہلی میں، برکس کے رکن ملکوں کے عدلیہ کے سربراہوں کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب سے کہا ہے کہ آج ہمیں انصاف کی ہر دور سے زیادہ ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ قانون اور قانون کی پابندی، ہر معاشرے کے نظام، عدالت اور پیشرفت کے اہم ترین بنیادی ستونوں میں ہے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ انصاف کو انتخابی اور سیاسی محرکات کا تابع نہ  بنایا جائے،قانونی کی حکمرانی، سیاسی محرکات پر قربان نہ کی جائے اور اقوام کے حقوق کا تعین، ان کی طاقت کے پیمانے پرنہ کیا جائے۔ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای نے کہا کہ حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اصول وضوابط اور قوانین کی پابندی، خود سری، زور زبردستی  اور تسلط پسندی کو روک سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ منصفانہ بین الاقوامی نظام اس وقت قائم ہوگا جب، طاقت، دولت وثروت اور اثرورسوخ سے قطع، سبھی ملکوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں ، کسی کے مفاد کو بھی دوسروں کے مفاد پر ترجیح حاصل نہ ہو اور کوئی بھی طاقت دوسروں پر اپنا ارادہ مسلط نہ کرسکے۔

Related posts

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نےسری رنگم میں مقدس ارولمیگو ارنگناتھ سوامی مندر اور تروونئی کوول، تروچیراپلی، تمل ناڈو میں ارولمیگو جمبوکیشور مندر میں پوجا کی

Awam Express News

وزیراعظم نے عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کارکردگی کیلئے ہندوستانی دستے کو مبارکباد دی

Awam Express News

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 21 سے 24 اکتوبر تک کیرالہ کا دورہ کریں گی

Awam Express News