China Delhi-NCR

وزیر اعظم مودی کی چینی صدر شی جن پنگکے ساتھ دوطرفہ گفتگو

چین اور ہندوستان مشترکہ ترقی کی سمت میں مل کر  کام کرسکتے ہیں۔  شی  جن پنگ
نئی دہلی، 12 ستمبر  ۔ ایم این این۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ دوطرفہ گفتگو کی۔ یہ میٹنگ بھارت منڈپم میں جاری 18ویں برکس سربراہی اجلاس 2026 کے موقع پر ہوئی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم مودی نے صدر شی جن پنگ کا خیرمقدم کیا اور برکس سربراہی اجلاس میں چین کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور چین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا، ”میں ہندوستان کی برکس صدارت کے دوران چین کی جانب سے ملنے والی حمایت اور تعاون کے لیے شکر گزار ہوں۔ اب ہمارے پاس دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ہے۔ ایک بار پھر، میں آپ کا ہندوستان میں پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ چین اور ہندوستان ایک دوسرے کی طاقت سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور مشترکہ ترقی کی سمت میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ شنہوا’ کے مطابق جن پنگ نے نئی دہلی میں برکس اعلیٰ سطحی اجلاس سے الگ پی ایم مودی کے ساتھ دو فریقی میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے بھارت منڈپم میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ہاتھ تھامے نظر آئے۔ مودی، پوتن اور جن پنگ کی یہ تصویر برکس سربراہی اجلاس کے پلیٹ فارم سے عالمی سطح پر ایک اہم پیغام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

Related posts

وزیرداخلہ امیت شاہ 19 دسمبر کو جموں کشمیر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کریں گے

Awam Express News

مدرسہ حسینیہ میں80واںجشن یوم آزادی تقریب کا انعقاد

Awam Express News

جمعیۃ تعلیم کے میدان میں ہمارے ساتھ چل کر دیش کا نرمان کررہی ہے : پروفیسر سروج شرما این آئی اویس چیف

Awam Express News