China

چین کی 240 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی اب 55 ممالک کےلیے لاگو ہے

چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا کہ 12 جون 2025 سے انڈونیشیا کے شہری  چین کی 240 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی سے فائدہ اٹھا سکیں گے جس سے چین کی 240 گھنٹے کی ٹرانزٹ ویزا فری پالیسی  55 ممالک تک بڑھا دی  گئی ہے۔

اس وقت انڈونیشیا، روس اور برطانیہ سمیت 55 ممالک کے شہری بیجنگ اور شنگھائی سمیت 24 صوبوں (خود اختیار علاقوں اور میونسپلٹیز) کے 60  پورٹس میں سے کسی بھی موثر بین الاقوامی سفری دستاویزات ، کنفرم تاریخ اور نشستوں  والی  ٹکٹوں  کے ساتھ ویزا کے بغیر چین میں داخل ہوسکتے ہیں اور مقررہ علاقے میں 10 دن سے کم دورانیہ کا  قیام  کرسکتے ہیں۔ قیام کے دوران ، وہ سیاحت ، کاروبار ، دوروں ، رشتہ داروں سے ملنے اور دیگر سرگرمیوں میں شریک ہوسکتے ہیں،  جب کہ ملازمت،پڑھائی اور نیوز انٹرویو سمیت سرگرمیوں کے لیے پیشگی  اجازت نامہ اورویزا لینے کی بدستور ضرورت ہے۔

Related posts

علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے متعدد رکن ممالک نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے

Awam Express News

شینزو-19 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ

Awam Express News

"نئے عہد میں چین کی دیہی سڑکوں کی ترقی” پر وائٹ پیپرکا اجراء

Awam Express News