Delhi-NCR Iran

صدر جمہوریہ ہند سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ملاقات کی

نئی دہلی۔ 12؍ ستمبر۔ ایم این این۰عزت مآب ڈاکٹر مسعود پزشکیان، اسلامی جمہوریہ ایران  کے صدر نے آج کو راشٹرپتی بھون میں صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔صدر  پزشکیان کے  بھارت کے پہلے دورے پر  ، ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے  بھارت کی برکس صدارت کے دوران   ، ایران کی جانب سے فراہم کی گئی حمایت کے لیے اظہارِ تشکر کیا۔دونوں رہنماؤں نے  ، ایران اور  بھارت کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا، جس میں دونوں ممالک کے مضبوط ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط بھی شامل ہیں۔ صدرِ جمہوریہ نے خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے  ، بھارت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

Related posts

ہندوستان کی ترقی کا سفر اب رُکنے والی نہیں ہے۔ پی ایم مودی

Awam Express News

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ نئی دہلی میں منعقد

Awam Express News

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کااعلیٰ سطحی راحتی وفدصوبائی جمعیت اہل حدیث آسام کے ساتھ آسام کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

Awam Express News