دارالعلوم قادریہ عفانیہ، حسن منزل الہ آباد میں بدھ 11 نومبر کو قرأت، نعت خوانی اور تقاریر کا ایک شاندار مسابقاتی پروگرام منعقد ہوا۔ اس میں الہ آباد اور قرب و جوار کے ایک درجن سے زائد مدارس کے طلبائ نے شرکت کی اور اپنی علمی و ادبی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پروگرام میں مرکزی دارالقرأت الہ آباد، شاخ دارالعلوم قادریہ عفانیہ، مدرسہ فاطمۃ الزہرا للبنات، فیضان بتول نسواں، دارالعلوم غریب نواز اور دارالعلوم حنفیہ قادریہ گدوپور الہ آباد سمیت دیگر مدارس کے طلبائ شریک ہوئے اور مسابقے کے دوران طلبائ نے خوش الحانی کے ساتھ قرأت، نعت خوانی اور تقاریر پیش کرکے حاضرین سے خوب داد و تحسین حاصل کی۔مقابلے میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبائ کو ادارے کی جانب سے امتیازی انعامات پیش کیے گئے، جبکہ تمام شریک طلبائ کو بھی انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر مدرسے کے اراکین و ممبران نے اپنی جانب سے بھی تمام طلبائ کو تحائف پیش کیے اور ان کے روشن مستقبل، علمی ترقی اور کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔پروگرام میں الحاج انجینئر محمد اقبال، الحاج سید محمد مسعود حسین، الحاج سید غلام مصطفیٰ آزاد اور ماسٹر فرحان سمیت مدرسے کے اراکین و معزز شخصیات موجود رہیں۔

