National U.P.

عالمی یوم اردو کی مناسبت سے ادب گھر مےں تقریب کا انعقاد

پریاگ راج ( نامہ نگار ): عالمی یوم اردو کی مناسبت سے ادبی تنظیم بزمِ یارا ں کے زیر اہتمام ایک تقریب معروف ادیب کاظم عابدی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں شہر کے کئی اہم ادبائ، شعرائ، دانشوروں اور محبانِ اردو نے شرکت کی۔جلسہ میں مردم شماری۷۲۰۲/میں مادری زبان اردو کے عنوان سے مذاکرہ ہوا۔ کاظم عابدی نے خطبہ صدارت میں کہا کہ محض اردو مشاعرے اور محفلیں منعقد کرنے سے اردو زبان کی ترقی نہیں ہو سکتی۔ اردو زبان کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ اردو زبان کی تہذیب و ثقافت کی شناخت ہے۔ اردو کی ترویج و اشاعت کا مطالبہ لازم ہے۔ سرکاری اداروں اور برزگوں سے مداخلت نہیں ہو سکتی۔نقاد ڈاکٹر علی حیدر رضوی نے کہا کہ اردو کی بقا کے لیے نسل نو کو اس کا ذخیرہ بنانا ہوگا۔ معروف شاعر و نثر نگار یاسمین سلطانہ نقوی نے اپنے تمام جان پہچان والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں اپنی مادری زبان اردو درج کرائیں۔بعد ازاں مرحوم پروفےسر مجاور حسےن رضوی کی ےاد مےں شعری نشست کا انعقاد ہوا ۔جس مےں شعرائ اکرام نے مصرعہ طرح پر طبع آزمائی کرتے ہوئے کلام پےش کیے۔پروگرام کی نظامت بختےار ےوسف اےڈوکےٹ نے انجام دیے اور صغیرالمہدی نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔

Related posts

الہند گروپ نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی مشنز کے لیے کونسلر، پاسپورٹ، اور ویزا کی خدمات کا کنٹریکٹ حاصل

Awam Express News

ہند۔بر طانیہ دوطرفہ مذاکراتنے خلائی شعبے، سول نیوکلیئر توانائی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر غور کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Awam Express News

تاریخ اور نوٹ بدلتے بدلتے ایک دن بی جے پی حکومت ہی بدل جائے گی: ممتا بنرجی

Awam Express News