Press Release U.P.

رہبر معظم علیہ الرحمہ اور ان کے مقدّس کنبے کی شہادت روح فرسا سانحہ ہے: خطیب اہل بیت کاظم عابدی

الہ آباد – معروف خطیب اہل بیت جناب کاظم عابدی نے حضرت رہبر معظم کی شہادت پر ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ
رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای علیہ الرحمہ اور ان کے مقدّس کنبے کی  شہادت روح فرسا سانحہ ہے۔ انہونے جس پا مردی و استقامت کے ساتھ جام شہادت نوش کیا وہ تاریخ عالم کے اوراق پر ثبت ہو گیا۔ آفریں سید  قرشی پر جس نے اجداد کی سیرت کو روشن کر دیا۔ در حقیقت شہادت ہماری میراث ہے اور ماہ صیام شہر اللہ ہے۔ خون شہیداں کی سرخی اسلام کے چہرے کا غازاہ بن گئی۔ افسوس اس معرکئ خیر و شر میں بیشتر مسلم ممالک کا طریقہئ کار شرم ناک ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اللہ کی نصرت کے سہارے قبلہ اوّل کی واگزاری ہوگی اور مظلوم ملّت فلسطین پر ظلم و استبداد کا خاطمہ ہوگا۔ اس عظیم قربانی نے مجاہدین اسلام کی جرائت ایمانی کو تابناکی بخش دی۔ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے، آمین۔

ہزاروں رحمتیں راہ خدا میں مرنے والے پر
حسین ابن علی کی یاد تازہ کرنے والے پر

– عرش ملسیانی

Related posts

اویسی عمران پرتاپ گڑھی کے سامنے بونے

Awam Express News

ہومتھن پراپرٹی ایکسپو 2024 میں ہیرا گروپ کو دعوت

Awam Express News

اردو تعلیم کو گھر گھر پہنچانا وقت کی ضرورت ہے:مقررین

Awam Express News