International

ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے 34 ہزار سے زیادہ اموات

تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے، ہزاروں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو اعلان کیا کہ گزشتہ ہفتے ملک کے جنوب میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار 605 ہوگئی ہے۔ ترکی کے سرکاری "ٹی آر ٹی” چینل نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایک لاکھ 47 ہزار 934 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔دوسری طرف سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 5,273 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تعداد 7,000 تک پہنچنے کی توقع ہے۔

زلزلہ کے بعد انطاکیہ میں تباہی
زلزلہ کے بعد انطاکیہ میں تباہی

گزشتہ روز شام کے شمال مغربی علاقوں میں ملبے تلے دبے بچ جانے والوں کی تلاش اور امدادی کارروائیاں رک گئیں اور وہ کئی دن تک مسلسل تباہ کن زلزلے سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے بعد لاشوں کو نکالنے کے مرحلے تک پہنچ گئے ہیں۔

Related posts

مسلم عبادت گاہوں کے خلاف جاری شرانگیزی کی سرکاری سرپرستی ملک کو سخت نقصان پہنچا رہی ہے

Awam Express News

بھارت اور چین کے درمیان 14 اگست کو کور کمانڈر مذاکرات کا 19 واں دور متوقع

Awam Express News

برکس سربراہی اجلاس میں متفقہ طور پر ’ نئی دہلی اعلامیہ‘ منظور

Awam Express News