National

تریپورہ کی 60 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ آج

تریپورہ اسمبلی کے لیے آج یعنی جمعرات کو ووٹنگ ہوگی۔ تقریباً ایک مہینے سے چلی آرہی انتخابی تشہیر کا شور منگل کو تھم گیا تھا۔ آج آٹھ اضلاع کے 60 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لیے 31 خاتون امیواروں سمیت مجموعی طور پر 259 امیدوار میدان میں ہیں۔ پرامن رائے دہی کے لیے چپے چپے پر سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ الیکشن آفیسرس نے کہا کہ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف)، تریپورہ اسٹیٹ رائفلس (ٹی ایس آر) اور ریاستی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔معلومات کے مطابق تقریباً  2504 مقامات پر 31,000 پولنگ اہلکار اپنے مقرر کردہ 3,327 پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ رہے ہیں۔ تریپورہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) گیتے کرن کمار دنکر راؤ کے مطابق،24 خواتین سمیت  297 امیدواروں نے ، 2018 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

Related posts

ریاست اور مرکزی حکومت کے درمیان بہتر تال میل سے چھتیس گڑھ تیزی سے ترقی کرے گا۔ منوہر لال

Awam Express News

سری نگر میں”ایک بھارت، شریشٹھ بھارت” کاعظیم الشان پروگرام

Awam Express News

کویت آتشزدگی سانحہ میں ہلاک ہونے والے 45 ہندوستانیوں کی میتیں ہندوستان لائی گئیں

Awam Express News