National

یوپی بورڈ امتحان کا آج سے آغاز، 51 کمپیوٹر سے پوری ریاست کی مانیٹرنگ

یوپی بورڈ ہائی اسکول و انٹر کے امتحانات آج جمعرات 16 فروری سے شروع ہوں گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن میں ریاستی سطح کے کنٹر ول روم میں نصب 51 کمپیوٹروں سے پوری ریاست کے امتحان کی آن لائن نگرانی کی جائے گی۔ دوسری طرف،ایس ٹی ٹی، ایل آئی یو مشترکہ طور پر حساس اور انتہائی حساس مراکز کی نگرانی کریں گے۔ اس کے ساتھ مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی الرٹ رہے گی۔ امتحان سے متعلق ضروری تفصیلی گائیڈلائنس پہلے ہی تمام متعلقہ افراد کو بھیجے جا چکے ہیںاس سال پہلی مرتبہ یوپی بورڈ کی جوابی بیاضوں میں بار کوڈنگ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی طلبہ کو سلائی والی جوابی بیاض دی جائیں گی، تا کہ بیچ سے پیج نکال کر بدلا نہ جاسکے۔ طلباء کو ہر صفحے پر رول نمبر لکھنا ہوگا۔ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت اس بار ہائی اسکول میں پہلی بار 20سوالات ایک سے زیادہ انتخاب کے ہوں گے۔ جو کہ ایک ایک نمبر کا ہوگا۔ اس طرح امتحان میں طلبہ کو تفصیلی جواب لکھنے کے لیے ایک او ایم آر شیٹ اور ایک کاپی دی جائے گی۔ اس کا مقصد طلباء کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کرنا ہے

Related posts

وقت آگیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر دفاعیشعبہ میں قائندانہ کردار ادا کریں۔ راجناتھ سنگھ

Awam Express News

بھارت سرحدی حفاظت کے لیے جامع اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرےگا۔ امیت شاہ

Awam Express News

 حکومت نے صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کو جامع نظریہ کے ساتھ حل کیا۔ امت شاہ

Awam Express News