27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
National

یہ انگلینڈ نہیں بہار ہے۔: نتیش کمار

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار منگل کے روز ’کسان سمیلن‘ میں ایک کسان کے ذریعہ انگریزی الفاظ کا استعمال کیے جانے پر ناراض ہو گئے۔ ’باپو سبھاگار‘ میں چوتھے زراعتی روڈ میپ کے عمل در آمد پر بحث کے لیے وزارت زراعت، بہار کے ذریعہ منعقد پروگرام میں نتیش کمار مہمانِ خصوصی تھے۔جب کسان اسٹیج سے اپنے مشورے پیش کر رہے تھے تو وزیر اعلیٰ نے انھیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ ’’کیا ہوا تمھیں… آپ اپنے خطاب میں انگریزی کے الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں۔ کیا آپ انگلینڈ میں رہ رہے ہیں؟ یہ انگلینڈ نہیں، بہار ہے۔ آپ کو اپنی ریاست کی زبان میں بات کرنی چاہیے۔ کسان عام لوگ ہیں جو انگریزی نہیں جانتے ہیں۔ اس لیے آپ انگریزی میں جن الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ درست نہیں ہیں۔‘وزیر اعلیٰ نے کسان سے کہا کہ ’’میں دیکھ رہا ہوں کہ کورونا کے بعد سے لوگ موبائل فون کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔ سب اپنی پرانی زبان بھول رہے ہیں۔ آپ کو صحیح طریقے سے اور اپنی ریاست کی زبان میں بولنا چاہیے۔ آپ جو نکات اٹھا رہے ہیں وہ درست ہے، لیکن انگریزی میں اس کا بیان درست نہیں ہے۔ دنیا میں صرف ایک ہی زبان نہیں ہے۔ آپ ان لوگوں کی زبان بول رہے ہیں جنھوں نے ہمارے ملک پر حکومت کی ہے۔ اس لیے آپ کو ان نکات پر توجہ دینی چاہیے۔‘‘

Related posts

عوام کا پی ایم او ہونا چاہئے، مودی کا نہیں

Awam Express News

پروجیکٹ لاین کی کامیابی کے پس پشت وزیر اعظم مودی کی مؤثر قیادت کارفرما ہے۔ بھوپندر یادو

Awam Express News

بھارت میں میٹرو ریل کے تیزی سے پھیلاؤ نے شہری سفر میں انقلابی تبدیلی برپا کی

Awam Express News