Saudi Arabia

کنگ فہد بارڈر پل پر مسافروں کی ریکارڈ آمد و رفت

ایک دن میں ایک لاکھ 36 ہزار مسافروں نے سعودی عرب اور بحرین کے درمیان قائم پل کو عبو ر کیا

سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والے کنگ فہد بارڈر پل پر ہفتہ 4 مارچ کو ریکارڈ آمد و رفت دیکھی گئی۔ ایک لاکھ 36 ہزار سے زیادہ مسافروں نے پل کو عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس دن مسافروں کی تعداد 136,498 ہزار مسافروں تک پہنچ گئی۔ یہ پل کے قیام کے بعد سے تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ تعداد 11 جنوری 2020 کو ریکارڈ کی گئی تعداد سے تجاوز کر گئی۔ اس روز 131,000 سے زیادہ مسافروں نے پل عبور کیا تھا۔

سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والا پل
سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والا پل

سعودی عرب اور بحرین کی جانب شاہ فہد بارڈر پل پر سفری طریقہ کار کے علاقے میں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک مسافروں کا واضح ہجوم دیکھا گیا۔ بھیڑ دوسرے سمسٹر کی چھٹیوں کے دورانیے کے آغاز کے ساتھ ہی بڑھ گئی ۔ پاسپورٹ اور کسٹمز کے ملازمین کی جانب سے کی جانے والی زبردست کوششوں سے بھیڑ کو کنٹرول کیا گیا۔ مسافروں کو بلا تعصب تمام سہولیات تیزی سے فراہم کی جاتی رہیں۔

مسافروں کی بڑی تعداد کے باوجود گاڑیوں کی نقل و حرکت ہموار رہی اور طریقہ کار کو تیزی سے مکمل کیا گیا۔ سعودی سائیڈ پر معکوس لینز کھول دی گئی تھیں تاکہ عروج کے اوقات میں بھیڑ کو کم کیا جا سکے۔

Related posts

Special Issue on the Occasion of the Saudi Founding Day

Awam Express News

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نےآئی سی ٹی اکیڈمی کے ساتھ م ایم او یوپر دستخطکئے

admin

ریاض کی ایک سڑک معروف سعودی صحافی کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ

Awam Express News