Saudi Arabia

الشرق الاوسط کے سابق مدیرسلمان الدوسری سعودی عرب کے نئے وزیربرائے میڈیا مقرر

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان ذریعے پان عرب اخبارالشرق الاوسط کے سابق مدیرسلمان الدوسری کومملکت کا نیا وزیربرائے میڈیا مقرر کیاہے۔سلمان الدوسری مملکت کی میڈیا انڈسٹری کی ایک معروف شخصیت ہیں۔وہ سنہ 2014 سے 2016ء تک لندن سے شائع ہونے والے روزنامہ الشرق الاوسط کے ایڈیٹر انچیف رہے تھے۔وہ ماجدالقصبی کی جگہ منصب سنبھالیں گے جو فروری 2020 سے قائم مقام وزیر برائے میڈیا کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک اور شاہی فرمان کے تحت لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عامرالحربی کو جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

سلمان الدوسري

شاہ سلمان نے ایک اورشاہی فرمان کے ذریعے ابراہیم السلطان کو وزیرمملکت اور وزراتی کونسل کا رکن مقرر کیا ہے۔ان کے علاوہ رکن الطوق کو وزیر ثقافت کا معاون مقررکیاگیاہے۔عبدالرحمٰن الحرکان کو جنرل اتھارٹی برائے ریئل اسٹیٹ کا گورنربنایا گیا ہے اوراسماعیل الغامدی کو انسانی وسائل اور سماجی ترقی کا معاون وزیر مقرر کیاگیا ہے۔

Related posts

ہندوستان اور سعودی عرب تیسری ‘ المحمد الہندی’ بحری مشق کی تیار ی میں مصروف

Awam Express News

سفارت کاری میں خواتین کے کردار پر ریاض میں تقریب

Awam Express News

مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر کا حج سیزن 1445ہجری کی کامیابی کا اعلان

Awam Express News