25.4 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Delhi-NCR

مودی غیر بی جے پی ریاستی حکومتوں کو گرانے کے لیے سی بی آئی-ای ڈی کا استعمال کر رہے ہیں: کیجریوال

) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی حکومتوں کو گرانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا استعمال کر رہے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے نامہ نگاروں سے کہا ’’فی الحال وزیر اعظم کا کام کرنے کا انداز ایسا ہو گیا ہے کہ اگر ملک کی کسی بھی ریاست میں بی جے پی کے علاوہ کسی اور پارٹی کی حکومت ہے تو وہ اس حکومت کو کام کرنے نہیں دیں گے۔ یہ بہت خطرناک ہے. ہم انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر لڑتے ہیں لیکن جب انتخابات کے بعد کسی ریاست میں حکومت بن جاتی ہے تو پھر وزیر اعظم کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس حکومت کو مکمل سپورٹ کریں، اس کے ساتھ کھڑے ہوں اور اچھے کام کرنے میں حکومت کی مدد کریں۔ . اس کے برعکس ہمارے ملک کے وزیر اعظم نے ٹھان لی ہے کہ اگر وہ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے اور کسی دوسری پارٹی کی حکومت بناتے ہیں تو وہ کسی بھی حالت میں اس حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم ایک کام یہ بھی کرتے ہیں کہ اگر بی جے پی کے علاوہ کسی اور کی حکومت بنتی ہے تو وہ ای ڈی-سی بی آئی کو اس کے سارے لیڈروں پر چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ انہیں گرفتار کرلیتے ہیں، مختلف طریقوں سے ان پر تشدد کرتے ہیں

Related posts

 بین الاقوامی  اولمپک کمیٹی کا اجلاس 15سے 17اکتوبر کو ممبئی میں

Awam Express News

امریکی دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Awam Express News

’سی سی آئی ایم‘ میں طب یونانی کی جو پوزیشن تھی وہ ’این سی آئی ایس ایم‘ میں بھی بحال ہو: پروفیسر فضل اللہ قادری

Awam Express News