Uncategorized

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں کے دھاوے قابل مذمت ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ’ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں آباد کاروں در اندازی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا باعث ہیں‘۔مملکت نے باور کرایا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات امن کوششوں کو تباہ کرنے اور دینی مقدسات کے حوالے سے مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دفتر خارجہ نے قابض اسرائیل افواج کی موجودگی میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں کے جارحانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ سے ملحقہ علاقے

سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’اسرائیلی آباد کاروں نے فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ میں جو کچھ کیا اس سے امن کوششیں سبوتاژ ہوں گی۔ یہ عمل مذہبی مقدس مقامات کے احترام کو یقینی بنانے والی بین الاقوامی روایات اور اصولوں کے سراسر منافی ہے‘۔ریاض دفتر خارجہ نے مملکت کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے جامع و منصفانہ حل تک رسائی اور ناجائز قبضے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا‘۔بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب چاہتا ہے کہ 1967 کی سرحدوں میں خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہو اور مشرقی القدس اس کا دارالحکومت ہو‘۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں اور خالی کی گئی یہودی بستیوں کی دوبارہ آباد کاری کے اسرائیلی فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

Related posts

خالق کائنات ہی مجھے طاقت بخشتا ہے کہ میں لڑ رہی ہوں دوران آزمائش سازش کار ہرکارے بھیجتے تھے: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Awam Express News

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں زمینی سطح پر جمہوریت قائم ہوئی۔ پی ایم مود ی

Awam Express News

روشنی جو قید نہ ہوئی ـــــ شاہد حبیب

Awam Express News