UAE

تحدہ عرب امارات کی ممبئی میں جی 20کے ٹی آئی ڈبلیو جی اجلاس میں شرکت

متحدہ عرب امارات نے جی 20کے تجارتی و سرمایہ کاری ورکنگ گروپ (ٹی آئی ڈبلیو جی) کے جی 20 کی بھارتی صدارت میں 28 سے 30 مارچ تک ممبئی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی وزارت اقتصادیات کے بین الاقوامی تجارتی امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری جمعہ الکیت نے کی، جنہوں نے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کی ترقی سے متعلق مختلف امور بشمول اس حوالے سے کوششوں اور اقدامات پر ملک کے وژن پر روشنی ڈالی۔ جس کا مقصد تجارتی ترقی کو تیز اور تجارتی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔
انہوں نے مزید اقتصادی ترقی کے حصول، عالمی ویلیو چینز کی مدد ،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ایس ایم ایزکی مدد، اور مضبوط اور زیادہ موثر لاجسٹکس سسٹم کے ذریعے تجارت کو آسان بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری اور تعاون کی اہمیت پر بھی زوردیا۔
جی 20 اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی شرکت کاپ28 ، تجارت وسرمایہ کاری پر اقوام متحدہ کی کانفرنس( یو این سی ٹی اے ڈی) کے تحت ہونے والے عالمی سرمایہ کاری فورم اور اگلے سال عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او)کے 13ویں وزارتی اجلاس کے انعقاد کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔

Related posts

مجلس محمدبن زایدنےرمضان المبارک کےلیکچرز کااعلان کردیا

Awam Express News

متحدہ عرب امارات کا زخمی فلسطینی بچوں اور کینسر کے مریضوں کے 10 ویں گروپ کا خیرمقدم

Awam Express News

منصور بن زاید کی جدہ میں عرب لیگ کے 32ویں سربراہی اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت

Awam Express News