International Saudi Arabia

سعودی عرب کے کاروباری ادارے افراطِ زرکے دباؤکے باوجود پُرامید

منگل کو شائع شدہ ایک سروے کے مطابق مارچ میں افراطِ زرنے سعودی کاروباری حالات کو متاثرکیا ہے لیکن غیرتیل کمپنیاں بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے نقطہ نظرکے بارے میں پُرامید تھیں۔الریاض بینک نے مارچ میں سعودی عرب کا خریداری مینجر اشاریہ (پی ایم آئی) 58.7 فی صد ریکارڈ کیا، جو گذشتہ ماہ کے آٹھ سالہ ریکارڈ 59.8 سے کم ہے۔ لیکن یہ اب بھی 50 سےاوپر تھا اور یہ حدشرح نمو کو سکڑاؤ سے الگ کرتی ہے۔الریاض بینک کے چیف اکانومسٹ نایف الغیث نے کہا کہ قرضوں کے حالیہ بحران اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورت حال سمیت عالمی مسائل کے باوجود، سعودی غیرتیل کمپنیوں نے مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے میں مضبوط حدتک اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ سعودی کمپنیوں نے اپنے عملہ میں گذشتہ پانچ سال میں سب سے زیادہ تیزرفتاری سے اضافہ کیا ہے۔ستمبر2016 کے بعد سے ان کی تن خواہوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،کیونکہ کمپنیوں نے مہنگے طرزِزندگی کا سامنا کرنے والے کارکنوں کو معاوضہ دینے کی کوشش کی ہے۔سروے سے پتاچلتا ہے کہ کمپنیوں کو سخت مسابقت کے درمیان صارفین پربڑھتی ہوئی لاگت کا بوجھ ڈالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ،کچھ نے اپنے محصولات کو بھی کم کردیا ہے۔ خام مال کی قیمتوں میں اضافے اور تن خواہوں کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے سال کے آغاز کے بعد سے ان پٹ لاگت افراط زر کی شرح سب سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔اگروسیع ترخطہ خلیج کی بات کی جائے تو یہاں افراط زر دنیا کے دیگرحصوں کے مقابلے میں زیادہ معتدل رہا ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ رہی ہے کہ گھریلو ایندھن کی لاگت محدود رکھا گیا ہے اور دیگراشیائے صرف کی قیمتوں کوکنٹرول کیا گیاہے۔

Related posts

عرب ممالک کو شام کے حوالے سے نئی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے: ۔شہزادہ فیصل سعودی وزیر خارجہ

Awam Express News

پاکستان کی سرحد پار سے دہشت گردی امن و سلامتی میں سب سے بڑ ی رکاوٹ ہے۔ وزارت خارجہ

Awam Express News

ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان تعاون کے لیے برکس اہم پلیٹ فارم ہے۔ مودی

Awam Express News