UAE

زاید یونیورسٹی نے ماحولیات اور پائیداری سائنسز میں ماسٹر آف سائنس کا آغاز کردیا

زاید یونیورسٹی نے ماحولیات اور پائیداری سائنسز میں ماسٹر آف سائنس کا نیا پروگرام شروع کیا ہے، جو دنیا کے سب سے اہم ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے گریجویٹس کو علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ اعلان ایک مناسب وقت پر کیا گیا ہے، کیونکہ سال 2023 کو متحدہ عرب امارات میں پائیداری کا سال قرار دیا گیا ہے، اس کے ساتھ دبئی میں کاپ 28 کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے حکومتی اور صنعتی فیصلہ ساز شرکت کریں گے ۔
پروگرام میں طلبا موسم خزاں 2023 سے داخلہ لے سکیں گے جو ابوظہبی کی زاید یونیورسٹی میں چار سمسٹرز میں انگریزی میں پڑھایا جائے گا۔ کورس کو سہولت اور آسانی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، کلاسیں عام طور پر شام کو ہوں گی تاکہ کام اور دیگر مصروفیات کے حامل افراد کو شرکت کا موقع مل سکے۔
ماحولیاتی اور پائیداری شعبے کے ماہر پروفیسرزکے ساتھ اس پروگرام سے طلباء کو تحقیقی شعبوں کی وسیع رینج سے متعلق تعلیم فراہم کی جائے گی جن میں پانی کی پائیداری، ماحول دوست ٹیکنالوجیز، موسمیاتی تبدیلی، پائیداری منصوبہ بندی و انتظام، ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس، حیاتیاتی تنوع و تحفظ، ماحولیاتی نظام کے افعال اور گردشی معیشت شامل ہیں۔
پروگرام کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے، زاید یونیورسٹی میں گریجویٹ اسٹڈیز کے قائم مقام ڈین، ڈاکٹر گیل پشیرٹ-ڈتھلر نے کہا کہ پروگرام شروع کرکے، ہم پائیداری کے ان اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہو رہے ہیں جنہیں متحدہ عرب امارات مقامی، قومی اور عالمی سطح پر ماحولیاتی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے ترجیح دیتے ہوئے پیشہ ور افرادکی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہترین کیریئر کے مواقع کے ساتھ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس نے حالیہ دہائیوں میں بہت زیادہ ترقی کا مشاہدہ کیا ہے،کیونکہ ہنر مند کارکنوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ پروگرام شرکاء کو تعلیمی، حکومت، صنعت، وغیرہ کے طور پر درکار انتہائی اہم مہارت سے آراستہ کرے گا۔
نئے پروگرام کے لیے موسم خزاں 2023 سیمسٹر کے لیے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔

Related posts

ہم عقلمند قیادت سے وفاداری اور وفاداری کے اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں

Awam Express News

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دورہ ہند سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے

Awam Express News

شہداء وفاداری، قربانی کی ابدی علامت ہیں: فاطمہ بنت مبارک

Awam Express News