Delhi-NCR

پدم شری ایوارڈ ملنے کے بعد شاہ رشید احمد قادری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی،6 اپریل-کرناٹک کے بیدر سے تعلق رکھنے والے ممتاز آرٹسٹ و شلپ گرو شاہ رشید احمد قادری نےپدم شری ایوارڈ حاصل کرنے کے بعدوزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران رشید احمد قادری نے کہا کہ’کانگریس کے زمانے میں اس ایوارڈ کو پانے کیلئے میں نے برسوں کوشش کی لیکن مجھے یہ ایوارڈ نہیں مل سکا۔ جب مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی تومجھے یہ گمان ہوگیا کہ اب مجھےپدم ایوارڈ نہیں ملے گا، کیونکہ ہمارے لاشعور میں یہ بات بیٹھی ہوئی ہے کہ بی جے پی کبھی بھی مسلمانوں کو کچھ نہیں دیتی ہے، لیکن وزیراعظم مودی نے مجھے اس ایوارڈ کیلئے منتخب کرکےمیرے خدشات کو غلط ثابت کردیا ۔’رشید قادری کی باتیں سن کر وزیراعظم بے ساختہ ہنسے اور انہوں نے ان کے شکریہ کے جواب میں اپنے طور سے شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر 106 پدم ایوارڈز دئے جانے کو منظوری دی تھی ۔ بدھ کے روز53 شخصیات کوان اعلی ترین اعزازات سے نوازا گیا ، جن میں تین پدم وبھوشن، پانچ پدم بھوشن اور 45 پدم شری شامل رہے ۔ دیگر معزز شخصیات کو 22 مارچ کو پدم ایوارڈ زدئے گئے تھے ۔

Related posts

وزیر خارجہ جے شنکر ایسٹ ایشیا سمٹ میں وزیراعظم مودی کی نمائندگی کریں گے۔ وزارت خارجہ

Awam Express News

اوقاف کی زمینوں کو بچانے کیلئے عوامی تحریک کی ضرورت ہے :شبیراحمد انصاری

Awam Express News

رکزی پیوش گوئل کی متحدہ عرب اماراتکے وزیر سے ملاقات

Awam Express News