Kuwait

کویت وزیر اعظم شیخ احمد نواف نے نئی کابینہ تشکیل دے دی

کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد نواف آل صباح نے مملکت کی نئی کابینہ کے لئے وزراء کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔

کویتی سرکاری نیوز ایجنسی نے کابینہ کے ارکان کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا۔شیخ احمد کو مارچ میں کویت کےولی عہد نےدوبارہ وزیراعظم مقرر کیا تھا اور انھیں کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔ولی عہد شیخ مشعل الاحمد آل صباح نے گذشتہ سال شیخ احمد کو پہلی مرتبہ وزیر اعظم نامزد کیا تھا اور ملک میں جاری سیاسی تعطل کو ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ تحلیل کر کے قبل از وقت انتخابات کروائے تھے۔ ان میں حزب اختلاف کے ارکان نے کامیابی حاصل کی تھی۔لیکن پارلیمان میں حزب اختلاف اور حکومت کے درمیان گذشتہ سال اکتوبرمیں ایک مرتبہ پھر اس وقت دوبارہ کشیدگی پیدا ہوگئی جب قانون سازوں نے حکومت پر قرضوں میں ریلیف بل کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔اس کے تحت ریاست کو کویتی شہریوں کے ذاتی قرضے خریدنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔حزب اختلاف نے دو وزراء سے پوچھ تاچھ کرنے کی بھی کوشش کی، جس پر حکومت کو جنوری میں استعفا دینا پڑا تھا۔اگرچہ کویت کے پاس مضبوط مالیاتی اور بیرونی بیلنس شیٹ ہے لیکن مسلسل سیاسی جھگڑے اور ادارہ جاتی تعطل نے سرمایہ کاری اور اصلاحات کو متاثر کیا ہے۔ ان معاشی اصلاحات کا مقصد کویت کے تیل کی آمدن پر بھاری انحصار کو کم کرنا ہے۔

Related posts

کویت یونیورسٹی اور کوآپرینشکونسل کے جرنل سیکرٹریٹ نے خلیجی تعلیم کی ترقی کے لیے )مائی گلف یونیورسٹی( پلیٹ فارم اور )جرس( پراجیکٹ پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔

Awam Express News

وزیراعظم: ہمیں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی کیڈرز کی صلاحیت پر یقین ہے۔

Awam Express News

کویتی حکومت نے استعفیٰ کا خط ولی عہد کو بھجوا دیا۔

Awam Express News