Saudi Arabia

مکہ مکرمہ میں پہلی سمارٹ مسجد کے میکانزم کا افتتاح

مکہ مکرمہ میں مملکت کی پہلی اسمارٹ مسجد کے میکا نزم کا افتتاح کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور و دعوت وارشاد الشیخ عبداللطیف آل الشیخ نے سمارٹ مسجد پروجیکٹ اور الیکٹرانک ڈیلنگ کے عمل کو فیئربنانے کے لیے الیکٹرانک پورٹل ’تراسل‘ کا افتتاح کیا۔وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں سمارٹ مسجد کے لیے ایک طریقہ کار شروع کیا گیا ہے۔

مقدس شہر میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی مسجد ہے جو تمام آلات بشمول لائٹنگ، ایئر کنڈیشننگ وغیرہ میں ٹیکنالوجی پر انحصار کرے گی۔ مسجد کو جدید اور سمارٹ ٹیکنالوجی کی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ یہ مملکت کی پہلی تجرباتی مسجد ہے اور اسی نوعیت کی دوسری نئی بننے والی مساجد کے لیے رول ماڈل ثابت ہو گی۔

الشیخ عبداللطیف آل الشیخ نے وضاحت کی کہ مکہ مکرمہ کے علاقے میں وزارت مذہبی امور کی شاخ کے ڈیجیٹل پورٹل کا مقصد کام کی کارکردگی، تاثیر اور تکمیل کی رفتار کو بڑھانے کے لیے محکموں کی خدمات اور درخواستوں کو الیکٹرانک طور پر موصول کرنے اور ان کی پیروی کرکے کام کو خودکار بنانا ہے۔ ڈیجیٹل تبدیلی اور آئی ٹی کی خود کار کوششوں کو سپورٹ کرنا وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے کیوں کہ اس نے اپنے آزمائشی آغاز میں 3,000 درخواستوں پر کارروائی کی۔

مسجد کا اسمارٹ سسٹم مسجد میں کسی بھی مسئلے کی صورت میں الرٹ جاری کرے گا، اسے مساجد کے نیٹ ورک کو موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔

Related posts

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نےآئی سی ٹی اکیڈمی کے ساتھ م ایم او یوپر دستخطکئے

admin

سعودی عرب جدید ترین شہر نیوم کے تحت نئے سیاحتی مرکز سیرنا کی نقاب کشائی

Awam Express News

محکمہ سیاحت نے زبروان پارک میں موسیقی کی تقریب کی میزبانی کی

admin