Uncategorized

پہلے ہندوتوا کے نام پر مسلمانوں پر حملہ کرواتے ہیں، پھر سیکولرازم کا برقع پہن لیتے ہیں! ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کا بی جے پی پر شدید حملہ

ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا نے اپنے ترجمان ’سامنا‘ کے اداریہ میں بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اداریہ میں بی جے پی کو ڈھونگی، نوٹنکی باز اور خود غرض قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کے تئیں اس کے سلوک پر بھی نکتہ چینی کی ہے۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی مسلمانوں سے محبت اصل نہ ہو کر ’پوتنا موسی‘ (دیوتا کرشن کے دور کی راکشی) کے جیسی ہے۔سامنا کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ بی جے پی جیسی ڈھونگی اور نوٹنکی باز پارٹی ہندوستان بھر میں کوئی دوسری نہیں ہوگی۔ سیاسی خود غرضی کے لیے یہ کب کیا ڈھونگ رچائیں گے اس کا کوئی بھروسہ نہیں! ایک طرف یہ ہندوتوا کے نام پر مسلم برادری پر حملہ کرواتے ہیں، تو دوسری طرف انتخابات کے موقع پر انہی مسلمانوں کو چوم کر سیکولرازم کا برقع پہن لیتے ہیں۔

اب بھی کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے لوگ مسلم ووٹروں سے ’صوفی مکالمہ‘ کریں گے۔ بی جے پی کے مسلم لیڈران، مرکزی وزرا، وزرائے مملکت، مختلف درگاہوں پر جائیں گے اور وہاں قوالی سنیں گے۔ یہ مہم پورے ملک میں چلائی جائے گی۔ وہیں، بی جے پی کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے ’صوفی سنواد مہا ادھیویشن‘ (صوفی مکالمہ کانفرنس) کے انعقاد کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ سامنا کے مطابق، بی جے پی کی مسلمانوں سے یہ محبت اصلی نہ ہو کر پوتنا موسی والی ہی ہے۔ ایسی قربت مسلم معاشرے کے تئیں نہیں، بلکہ مسلم ووٹوں کے لیے ہے۔

سامنا کے اداریہ میں کہا گیا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اب صرف ایک ہی سال رہ گیا ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی کو ’مسلم پریم‘ کی ہچکی آنے لگی ہے۔ یہ ہچکی ایک سال تک جاری رہے گی اور انتخابات ختم ہوتے ہی ختم ہو جائے گی۔ ایک طرف ہندو مسلم تنازعات کو بھڑکا کر دنگے کرانا اور اس پر خود کی سیاسی روٹی سینکنا، یہی اس گروہ کا ’ہندوتواواد‘ ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اب تو اس تنازعہ میں مبینہ ’کتھا واچکوں‘ کی اشتعال انگیز تقاریر کا تیل ڈالنے اور فرقہ وارانہ فسادات کو زوردار بھڑکانے کے منصوبہ کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Related posts

میٹھی زبان کے استعمال سے دشمن بھی دوست بن جاتا ہے۔:مولانا شاکر علی نوری

Awam Express News

خالق کائنات ہی مجھے طاقت بخشتا ہے کہ میں لڑ رہی ہوں دوران آزمائش سازش کار ہرکارے بھیجتے تھے: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Awam Express News

عدالت نے نوح فساد کے ملزم نابالغ شخص کو بری کر دیا

Awam Express News