Delhi-NCR Press Release

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی تشکیل نو، حکیم ارباب الدین صدر نامزد

نئی دہلی۔ 12 اپریل 2023
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی تشکیل نو کا اعلان کرتے ہوئے درج ذیل عہدہ داروں کو نامزد کیا ہے۔ صدر لیباریٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پارٹنر حکیم ارباب الدین (صدر)، ڈاکٹر انور جمال (سینئر نائب صدر)، حکیم محمد اعجاز احمد اعجازی، جلیس احمد لمرا، محمد نوشاد اولیا (نائب صدور)، ڈاکٹر عزیر بقائی (جنرل سکریٹری)، حکیم رشادالاسلام اور حکیم نعیم رضا (سکریٹری)، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی (خازن)، جبکہ ڈاکٹر سلمان خالد (لکھنؤ) طبّی کانگریس فارمیسی ونگ صوبہ اترپردیش کے صدر، محمد نوشاد اسکائی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ دہلی کے صدر اور حکیم آفتاب عالم طبّی کانگریس فارمیسی ونگ دہلی کے نائب صدر نامزد ہوئے۔ دیگر صوبوں میں تشکیل کا عمل جاری ہے۔ پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ فارمیسی ونگ کے ذمہ داروں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے ساتھ ساتھ ادویہ کے معیار پر خصوصی توجہ دیں گے نیز قیمتوں پر بھی نظر رکھیں گے تاکہ عوام کو معیاری اور مناسب دام پر یونانی دوائیں دستیاب ہوسکیں۔
جاری کردہ
(محمد عمران قنوجی)
پریس سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس، نئی دہلی

Related posts

ہندوستان کی برکس-2026 صدارت

Awam Express News

وزیرِ اعظم نے سابق وزیرِ اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا

Awam Express News

لائبریریوں میں نوجوانوں کی بھیڑ ملک کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ امت شاہ

Awam Express News