Press Release

تربیتی کیمپ میں بغیر محرم حج پر روانہ ہونے والی خواتین کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے گزشتہ یکم مئی سے شروع 9 روزہ حج تربیتی پروگرام کے دوسرے دن آج جنوبی دہلی علاقہ کے تقریباً 200 عازمین کو حج سے متعلق امور اور ارکان و مسائل کے علاوہ دوران حج مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو درپیش مشکلات اور معاملات پر تربیت دی گئی۔اس موقع پر آج کے تربیتی اجلاس میں دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والی 40 بغیر محرم خواتین کو بھی خصوصی طور پر ایک ساتھ مدعو کیا گیا۔

 

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ممبر و کونسلر نازیہ دانش، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی، ڈسٹرکٹ ٹرینر خلیق احمد، مفتی شمیم احمد قاسمی اور خاتون عالمہ صبیحہ صالحاتی صاحبہ نے عازمین حج سے خطاب کیا۔آج کے تربیتی اجلاس میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں بغیر محرم حج پر جانے والی خواتین سے خصوصی طور پر روبرو ہوئیں۔ انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت و سلامتی کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان خواتین عازمین حج کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کریں گی کہ انہیں دوران حج کسی طرح کی دقت و پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related posts

’سی سی آئی ایم‘ میں طب یونانی کی جو پوزیشن تھی وہ ’این سی آئی ایس ایم‘ میں بھی بحال ہو: پروفیسر فضل اللہ قادری

Awam Express News

ستمبر 13سے شروع ہونے والی 28ویں عالمی روحانی کانفرنس میں امن اور انسانی اتحاد کو پھیلانے پر زور دیا جائے گا

Awam Express News

ہیرا گروپ کیلئے سپریم کورٹ کا موجودہ حکم اور اس کی حقیقت ڈاکٹر نوہیرا شیخ حق پر ہیں اور ہمیشہ عدالتوں کے حکم کی تعمیل کی ہے

Awam Express News