National

کرناٹک حلف برداری تقریب میں نہ کیجریوال مدعو ہیں نہ چندرشیکھر راؤ

کانگریس نے10 پارٹیوں سے  بنائی دوری

کرناٹک اسمبلی انتخاب کا نتائج برآمد ہونے کے بعد کچھ دنوں تک لوگوں کی زبان پر یہ سوال رہا کہ ریاست کا وزیر اعلیٰ کون بنے گا۔ اب جبکہ اس سوال کا جواب مل گیا ہے تو لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ سدارمیا کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے کن کن پارٹیوں اور لیڈران کو کانگریس نے دعوت نامہ بھیجا ہے۔ 20 مئی کو بنگلورو میں ہونے والی اس حلف برداری تقریب سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے اس میں شرکت کے لیے 19 پارٹیوں کے لیڈران کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ علاوہ ازیں 10 پارٹیاں ایسی ہیں جن سے کانگریس نے دوری بنائی ہے۔ اس میں 2 نام جو بہت اہم ہیں، وہ ہیں عام آدمی پارٹی اور تیلگو دیشم پارٹی۔ یعنی نہ ہی کیجریوال کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اور نہ ہی کے سی آر یعنی چندرشیکھر راؤ کو مدعو کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ حلف برداری تقریب میں کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈران شرکت کرنے والے ہیں۔ تقریب میں شرکت کے لیے سابق پارٹی صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو خاص طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

Related posts

نیتا امبانی نے پہلا ریلائنس فاؤنڈیشن ای ایس اے کپ پیش کیا

Awam Express News

وقف بل کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں.

Awam Express News

نئی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے والی ہریانہ ملک کی پہلی ریاست ہوگی ۔ گورنر بنڈارو دتاترایا

Awam Express News