Iran

ایران نے سعودی عرب کوکبھی دشمن نہیں سمجھا: صدرابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا اور اسرائیل تمام مسلم ممالک کا مشترکہ دشمن ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدرابراہیم رئیسی نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے جمعرات کوملاقات میں کہاکہ ’’ہم نے کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھا۔اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کی بنیاد پرہم صہیونی نظام کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن سمجھتے ہیں‘‘۔سعودی عرب اورایران نے مارچ میں چین کی ثالثی سفارتی تعلقات بحال کرنے کے معاہدے کااعلان کیا تھا اور دونوں ملکوں نے سات سال کے وقفے کے بعد دوطرفہ تعلقات بحال کیے تھے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ہاں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل طے شدہ سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پرعمل درآمد پراتفاق کیا تھا۔

Related posts

آیت اللہ علی خامنہ ای کو دیکھنے کے لیے عوام کی بھیڑ

Awam Express News

چین کی گرفت مضبوط ہونے سےہانگ کانگ اپنے کاروباری مرکز کی چمک کھو رہا ہے۔امریکہ

admin

ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ریلی

Awam Express News