Delhi-NCR Saudi Arabia

سعودی وفد کی موجودگی میں سعودی جانے والوں کو وی ایف ایس تاشیر کے دفترمیں جانے کی اجازت نہیں ملی

شدید گرمی اور لوح سے سیاحوں کا ہوا برا حال،دن بھر آفس کے باہر ہوتا رہا ہنگامہ

نئی دہلی:22اپریل 2023: شدید گرمی میں وی ایف ایس تاشیر  نے انسانیت کی تمام حدیں پار کردی،چلچلاتی دھوپ میں سعودی ویزا کے لئے آئی خواتین،بزرگ اور بچوں کو وی ایف ایس میں جانے نہیں دیا گیااور گھنٹوں باہر روک رکھا۔اور وی ایف ایس تاشیر کا سٹاف ویزا درخواست دہندگان کے اہم کاغذات روڈ پر ہی چک کرنے لگے جب کی خواتین اور بزرگ نے روڈ پر اہم دستاویز کو دکھانے سے منع کرتے رہے۔اور خواتین اور بزرگ لوگوں نے اس کی مخالفت کی اورتب بھی وی ایف ایس کا رویہ بہت ہی خراب رہا اور انہیں تب بھی وی ایف ایس آفس میں جانے نہیں دیا گیا۔جب کی جو بزرگ اور خواتین آج وی ایف ایس سعودی ویزا کے لئے پہونچے تھے ان کا آج کے لئے اپوئنمنٹ تھا اس کے باوجود بھی وی ایف ایس تاشیر نے انہیں روڈ پر گھنٹوں روکے رکھا اور انہیں واپس جانے کو کہا۔بزرگ و خواتین مایوس ہوکر چلے گئے۔

اس بار ے میں ہم نے کئی بار وی ایف ایس تاشیر آفس رابط کیا اور جاننا چاہا کہ وی ایف ایس صارفین کے ساتھ ایسا کیوں سلوک کر رہا ہے تو وی ایف ایس کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ سعودی منسٹری کے وفد کے آنے کی خبر ملتے ہی ہفتہ کے روز سے ہی وی ایف ایس نے آج کی تاریخ کی اپوئنمنٹ کو کینسل کر دیاتھا اور جن جن ویزا درخواست دہندگان کی اپوئنمنٹ تھی انہیں وی ایف ایس V کی طرف سے کال گئی تھی اور انہیں بتا دیا تھا لیکن بہت سے ایسے صارفین تھے جن سے وی ایف ایس کی بات نہیں ہوپائی تھی اور انہیں اپوئنمنٹ کینسل کی کوئی اطلاع نہیں تھی وہ صارفین بزرگ اور بہت سی خواتین اور بچے وی ایف ایس تاشیر آفس ویزا سروس کے لئے اپنے اپوئنمنٹ کے حساب سے پہونچے اور انہیں شدید گرمی میں آفس کے باہر روکے رکھا اور روڈ پر ہی اہم دستاویز کی جانچ کرنے لگے جس کو لیکر وی ایف ایس اور سعودی جانے والے صارفین کے بیچ بحث بھی ہوئی۔معاملہ یہ تھا کی آج مملکت سعودی عربیہ کی منسٹری سے ایک وفد دہلی پہونچا ہے اور یہ دیکھنے کے لئے کی سعودی ویزا سروس کا کام وی ایف ایس تاشیرصحیح طریقے سے کر رہا ہے یا نہیں،سعودی منسٹری کی ٹیم کے ساتھ بھارت میں سعودی سفیر ڈاکٹر صالح بن عید الحسینی اور سفارتخانے کی ٹیم وی ایف ایس کا دورہ کیا۔اور اس دورہ کو لیکر ہی وی ایف ایس نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے آج کی سعودی ویزاکی سبھی اپوئنمنٹ کو کینسیل کر دیا تھا۔وی ایف ایس کو معلوم تھا کہ اگر ہم ویزا سروس کا کام کرتے ہوئے اگر اس بیچ سعودی منسٹری کی ٹیم وی ایف ایس پہونچتی ہے تو ہم اس میں پوری طرح سے ناکام نظر آجائیں گے۔کیونکہ جس روز سے مملکت سعودی عرب کے دہلی اور ممبئی ویزا سیکشن نے وی ایف ایس کو سعودی وزٹ ویزا، فیملی ویزا، کاروباری ویزا،ٹورزم ویزاکے ویزا سروس کے لئے صرف ذمہ داری دی ہے وی ایف ایس اس ذمہ داری سے پوری طرح ناکام دکھائی دے رہا ہے۔کیونکہ بڑی تعداد میں ویزا درخواست دہندگان کو سعودی عرب جانے میں دشواری کا سامنا پیش آرہا ہےوی ایف ایس تاشیرکی ٹیم ایک ایک صارفین کے کاغذات دیکھنے اور جمع کرنے میں کئی کئی گھنٹے لگا رہی ہے۔اور ساتھ ہی اپوئنٹمنٹ کے باوجود ایک دن میں پاسپورٹ جمع نہیں ہو پارہا ہے۔اور روز آنہ سارفین اور وی ایف ایس کے بیچ بحث کی بھی خبریں مل رہی ہے۔شدید گرمی میں صارفین سعودی ویزا کے لئےوی ایف ایس تاشیر جانے کے باوجود ان کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔اور  تاشیرصارفین کا کام وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین اورر بزرگ کی ناراض گی وی ایف ایس کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایسے میں اگر وی ایف ایس جلدی اپنے کام میں تیزی اور وقت پر سعودی ویزا سروس کو پورا نہ کیا تو آنے والے دنوں میں مملکت جانے والوں کی بہت زیادہ مشکیں بڑھ جائے گی اور بجائے سعودی ٹورزم بڑھنے بھاری کمی دیکھنے کو ملے گی۔

 

Related posts

انیس درانی کی وفات میرے لئے ایک ذاتی نقصان ہے کیوں کہ وہ میرے رہنما تھے:طارق صدیقی

Awam Express News

پی ایم مودی آج وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے

Awam Express News

ریلائنس جیو نے’ جیو ایئر فائبر‘ 8 شہروں میں لانچ کیا

Awam Express News