Uncategorized

’ہندوستان اپنی منفرد تہذیب و ثقافت کے لیے پوری دنیا میں مشہور‘، تاجکستان کے شہر پنجکنت میں ڈاکٹر مشتاق صدف کا خصوصی لکچر

تاجکستان: تاجکستان کے انتہائی تاریخی شہر پنجکنت پیڈاگوجیکل کالج سعدی شیرازی 84 (تدریسی کالج) میں قائم انڈیا اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام "ہندوستانی ثقافت، اقدار اور رسم ورواج” کے موضوع پرایک خصوصی لکچر کا انعقاد کیا گیا، جسے تاجک نیشنل یونیورسٹی، دوشنبہ کے ویزیٹنگ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق صدف نے پیش کیا۔ انہوں نے اپنے خطبہ میں کہا کہ ہندوستان اپنی منفرد تہذیب وثقافت، رسم ورواج ، اقدار اور قدیم روایات کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ تہذیب کی بہترین مثال جو ہندوستان میں دیکھنے کو ملتی ہے دوسرے کسی ملک میں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ یہاں کی رسم ورواج بہت منفرد بھی ہیں اور پرکشش بھی۔ دراصل ہندوستان محبت اور اخوت کا ملک ہے۔ ڈاکٹر مشتاق صدف نے مزید کہا کہ ہندوستان اور تاجکستان کی ثقافتی اقدار میں بڑی مماثلت ہے۔اس موقع پر معروف ڈراما نگار جاوید دانش بھی موجود رہے۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں کے ذریعے ہندوستانی تہذیب وثقافت کو بھی بہت فروغ ملا ہے۔ اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ تاجکی عوام ہندوستان سے بہت محبت کرتے ہیں۔

پروگرام کے آغاز میں انڈیا اسٹڈی سینٹر کے سربراہ پروفیسر جاوید خالوف نے پروفیسر مشتاق صدف کا استقبال کرتے ہوئے ان کا مختصر تعارف پیش کیا اور کہا کہ تاجکستان اور ہندوستان کا رشتہ ہمیشہ سے مضبوط رہا ہے۔ ہماری تہذیب بھی ملتی جلتی ہے۔ اس موقع پر کالج کے طلبا و طالبات نے بطور خاص شرکت کی اور انہوں نے ہندوستان کے تعلق سے کئی سوالات بھی کیے، جس کے جوابات ڈاکٹرمشتاق صدف نے دیئے۔ آخر میں پروفیسر جاوید خالوف نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

وزیر خارجہ جے شنکر نے جمیکا اور بولیویا کے قومی دن پر مبارکباد دی

Awam Express News

متحدہ عرب امارات دنیا کو ہر سطح پر ایک منفرد تہذیبی اور ترقی کا ماڈل پیش کرتا ہے

Awam Express News

بھارت امریکہ کے لیے سب سے اہم ملک ہے۔ امریکی سفیر

Awam Express News