National

تاریخ اور نوٹ بدلتے بدلتے ایک دن بی جے پی حکومت ہی بدل جائے گی: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی میدناپور کے شالبنی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ منی پور کی طرح بنگال میں بھی فساد پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’کرمی اور قبائلیوں کے درمیان جھگڑا لگانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بی جے پی نے کئی لیڈران کو کئی کروڑ روپے دیئے ہیں۔ یہاں فساد ہوگا۔ دہلی سے آرمی آئے گی اور گولی مارے گی اور آپ کچھ نہیں کر پائیں گےاپنے خطاب میں ممتا بنرجی نے اسکولوں و یونیورسٹیوں میں نصاب تبدیل کرنے اور 2000 کے نوٹ کا چلن ختم کرنے پر بھی اپنی رائے ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’نوٹ اور تاریخ بدلتے بدلتے ایک دن حکومت ہی بدل جائے گی۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ بی جے پی روز نئی تاریخ بدل رہی ہے، کردار بدل رہی ہے، نوٹ بدل رہی ہے۔ یہ سب بدلتے بدلتے خود ایک دن بدل جائے گی۔ پنچایت الیکشن میں ترنمول کانگریس جیتے گی اور پھر بنگال ملک کو بدلے گا۔

Related posts

بھارتی ڈاک ہر گھر ترنگا مہم کیلئے اپنے 1.6 لاکھ ڈاک خانوں کے ذریعے قومی پرچم فروخت کرے گا

Awam Express News

کانگریس مضبوط ہوئی تو ملک مجبور ہو جائے گا: نریندر مودی

Awam Express News

نائب صدرجمہوریہ ہندنے جے پور ہاسپٹل میں آتشزدگی کے سانحہ میں جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا

Awam Express News