National

بجٹ میں نہ بے روزگاری کا حل اور نہ ہی مہنگائی ختم کرنے کی ترکیب: ملکارجن کھڑگے

مرکزی حکومت نے آج اپنی مدت کار کا آخری مکمل بجٹ پیش کر دیا۔ آئندہ سال ہونے والے انتخاب کو توجہ میں رکھ کر تیار کیے گئے بجٹ میں وزیر مالیات نے کئی بڑے وعدے کیے، لیکن مک میں موجود بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے کوئی خاکہ پیش نہیں کیا۔ ایسے میں اس بجٹ پر تلخ رد عمل سامنے آنے لگا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بجٹ کو لے کر کہا کہ انتخاب کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا مودی حکومت کا بجٹ عوام کا بی جے پی پر لگاتار گرتے اعتماد کا ثبوت ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹس کر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ ’’یہ صرف انتخاب کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا بجٹ ہے، ملک کو دھیان میں رکھ کر نہیں۔ اس بجٹ میں زبردست بے روزگاری کا حل تلاش کرنے کی کوئی بھی کوشش نہیں ہے۔ بجٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے جس سے روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں کوئی بھی کمی آئے۔ آٹا، دال، دودھ، رسوئی گیس… سبھی کی قیمتیں بڑھا کر مودی حکومت نے ملک کو لوٹا ہے!‘‘

 

Related posts

برکس بزنس فورم 2026: عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات کا گروپ فوٹو

Awam Express News

ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنے گی، اروند

Awam Express News

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نےسری رنگم میں مقدس ارولمیگو ارنگناتھ سوامی مندر اور تروونئی کوول، تروچیراپلی، تمل ناڈو میں ارولمیگو جمبوکیشور مندر میں پوجا کی

Awam Express News