Saudi Arabia

عرب پارلیمان کا فلسطینی شہداء اور اسیران کے 1000 اقارب کے حج کی میزبانی کا خیر مقدم

عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل بن عبدالرحمٰن العسومی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے اس اعلان کو سراہا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی شہداء ، اسیران اور زخمیوں کےخاندانوں کے ایک ہزار افراد کے حج کی میزبانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی میزبانی کے اعلان کو سعودی عرب کی طرف سے قضیہ فلسطین کی منصفانہ حمایت اور فلسطینی قوم کےساتھ یکجہتی کی عمدہ مثال قرار دیا۔

Arab Parliment

کل ہفتے کے روز ایک بیان میں عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی کاز کے لیے فراہم کی جانے والی مسلسل حمایت کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے قابل اعتماد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی سرکاری سطح پر میزبانی فلسطینی شہداء کے خاندانوں کے حوالے سے گہری دلچسپی اور ان پر توجہ دینے اور ان کے مقام و مرتبے کا اعتراف ہے۔عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی میزبانی سے بالعموم پوری فلسطینی قوم بالخصوص شہداء، زخمیوں اور اسیران کے خاندانوں کی تکالیف کم کرنے میں مدد ملے گی۔

العسومی نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ کا فلسطینی کاز کی مضبوط اورپرعزم حمایت پر مبنی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ عرب پارلیمنٹ مسئلہ فلسطین کو عرب دنیا کا مرکزی اور پہلا عرب کازتصور کرتی ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان کے تمام دیرینہ حقوق بشمول حق خود ارادیت دینے اور ان کی آزادی کے لیے کی جانے والی عالمی مساعی کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے جنگ سے متاثرہ ایک ہزار فلسطینیوں کے حج کی میزبانی کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

محکمہ سیاحت نے زبروان پارک میں موسیقی کی تقریب کی میزبانی کی

admin

سعودی عرب کے”یوم تاسیس” اور ” یوم وطنی”میں کیافرق ہے؟

Awam Express News

سعودی عرب اور انڈونیشیا کے درمیان 27 بلین ڈالر کے معاہدے

Awam Express News