National

دربھنگہ ایمس کی زمین کو مسترد کرنے کو متھلا کے لیے بڑا نقصان:انتخاب عالم

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن انتخاب عالم نے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے دربھنگہ ایمس کی زمین کو مسترد کرنے کو متھلا کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے کہا کہ اس کے لئے نتیش کمار کے قریبی وزیر ہی اس کے لئے ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ بہار حکومت کے وزیر نے مرکزی حکومت کو جو زمین تجویز پیش کی تھی، وہ شوبھن نامی بائی پاس کے قریب واقع ہے، جو نیشنل ہائی وے سے کافی نیچے ہے، جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ جو زمین این ایچ سے کافی نیچےہے، جسے بھرنے میں بہت زیادہ خرچ ہو گا، اسے مرکزی حکومت کی سنٹرل ہیلتھ ٹیم نے مسترد کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جگہ اپنی خود غرضی اوراپنے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے منتخب کی گئی۔
مسٹر عالم نے کہا کہ سیمانچل میں ایمس کی مانگ ایک طویل عرصے سے کی جا رہی ہے کیونکہ پورے سیمانچل میں کوئی بڑا اسپتال نہیں ہے، سیمانچل کے باشندوں کو علاج کے لیے سلی گڑی اور پٹنہ جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اگر حکومت سیمانچل کے پورنیہ، ارریہ اور کشن گنج کے کسی بھی ضلع میں زمین چاہتی ہے تو سیمانچل کے لوگ اسے فراہم کرنے کے قابل ہیں۔
مسٹر عالم نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ جلد ہی بہار کو الاٹ کردہ ایمس کو پورنیہ کے ایک ضلع میں تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرے تاکہ الاٹ شدہ ایمس کو بہار سے واپس جانے سے روکا جاسکے تاکہ اس کا فائدہ سیمانچل اور کوسی کے لوگوں تک پہنچ سکے۔

 

Related posts

طبّی کانگریس کی جانب سے 149 ویں مفت یونانی میڈیکل کیمپ تیترواڑا (کیرانہ) میں ممبر پارلیمنٹ محترمہ اقرا حسن کی شرکت

Awam Express News

ہندوستان سرکلر اکانومی کا مرکز بنے گا۔ پرہلاد جوشی

Awam Express News

 حکومت نے صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کو جامع نظریہ کے ساتھ حل کیا۔ امت شاہ

Awam Express News