ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ شہزادہ فیصل ایران کا دورہ کریں گے اور تہران میں اپنے ملک کا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کریں گے۔
ایرانی العالم ٹی وی نے آج ہفتہ کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ایرانی دارالحکومت تہران آمد کی اطلاع دی ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا گذشتہ کئی سالوں میں یہ پہلا دورہ ایران ہے۔کل جمعہ کو ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے اعلان کیا تھا کہ شہزادہ فیصل ایران کا دورہ کریں گے اور تہران میں اپنے ملک کا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق اس دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کریں گے۔

