Delhi-NCR

راج ناتھ ویتنام کے وزیر دفاع کے ساتھ کریں گے دو طرفہ مذاکرات

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو یہاں ویتنام کے ساتھ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے وہاں کے وزیر دفاع جنرل فان وان گیانگ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔جنرل فان دو روزہ دورے پر پیر کو یہاں پہنچیں گے۔ دونوں وزرائے دفاع پیر کو دو طرفہ میٹنگ میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ویتنام کے وزیر دفاع بعد میں آگرہ بھی جائیں گے۔ہندوستان اور ویتنام کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور دو طرفہ دفاعی تعلقات اس شراکت داری کا ایک اہم ستون ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان وسیع پیمانے پر دفاعی شراکت داریاں ہیں، جن میں فوج کے درمیان تبادلے، اعلیٰ سطح کے دورے، صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام، اقوام متحدہ کے قیام امن میں تعاون، بحری جہازوں کے دورے اور دو طرفہ مشقیں شامل ہیں۔مسٹر سنگھ کے گزشتہ سال جون میں ویتنام کے دورے کے دوران ’’ہندوستان-ویتنام دفاعی شراکت داری‘‘، ’’مشترکہ نقطہ نظر کے بیان‘‘ اور ’میوچول لاجسٹک سپورٹ‘ کے بارے میں اہم جامع رہنما دستاویزات پر دستخط کیے گئے تھے جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے دائرہ کار اور پیمانے میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
یواین آئی۔ این یو

 

Related posts

برکس 2026۔ بھارت کے لیے محاذ نہیں بلکہ مکالمے اور کثیرالجہتی روابط کا فورم

Awam Express News

سری نگر ہوائی اڈے نے نائٹپارکنگ ایپلی کیشن فیس میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا

admin

سے9/11 پہلگام تک: دہشت گردی کے خلاف بھارت کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی

Awam Express News