Saudi Arabia

حج میں فضول خرچی کو کم کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے: سعودی عرب

سعودی عرب میں آج پیر 26 جون کو مناسک حج کا آغاز ہو رہا ہے۔ کل منگل کو وقوف عرفہ کیا جائے گا اور خطبہ حج دیا جائے گا۔ اس سال 30 لاکھ کے لگ بھگ لوگوں کے فریضہ حج ادا کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔ اس ضمن سعودی عرب کی وزارت ماحولیات سے دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں میں کھانے پینے کی اشیا کو ضیاع سے بچانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔سعودی وزارت ماحولیات نے عازمین حج میں آگاہی مہم شروع کی ہے جس میں مناسک حج کے مراحل سے گزرنے کے دوران کھانے پینے کی اشیا کے معقول استعمال کی طرف توجہ دلائی جا رہی اور چیزوں کے ضیاع سے بچنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔وزارت نے زور دیا کہ عازمین حج اس چیز کا بھرپور خیال رکھیں کہ کھانے پینے کی اشیا میں سے کوئی شئی ضائع نہ ہو۔ خوراک کے ضیاع سے فضلے میں اضافہ ہوتا اور ماحول بھی متاثر ہوتی ہے۔

انھا طاہرہ

وزارت نے سعودی عرب میں خوراک کی وجہ سے پیدا ہونے والے فضلے کی مقدار کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں سالانہ 40 لاکھ ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے۔ اس مقدار کم کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Related posts

غزہ میں قحط کے اعلان پر سعودی عرب کی گہری تشویش

Awam Express News

سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے مزید زائرین کے لیے دروازے کھول دیے

Awam Express News

Special Issue on the Occasion of the 95th Saudi National Day 2025

Awam Express News