National

بلند شہر میں مکان کی چھت منہدم، 4 لوگوں کی موت

) اترپردیش میں ضلع بلند شہر کے نرسینا علاقے میں بدھ کی صبح ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ہو گئی۔
ضلع مجسٹریٹ سی پی سنگھ نے بتایا کہ منگل کے روز نرسینا تھانہ علاقہ کے موائی گاؤں میں راجپال سنگھ کے گھر کی پہلی منزل پر پٹیوں کا لینٹر ڈالا گیا تھا۔ رات کی تیز بارش کے باعث لینٹر پانی سے بھر گیا۔ راجپال سنگھ، بیوی سنگیتا، بیٹا دھرمیندر اور بیٹی تلسی گھر کے نچلے حصے میں سو رہے تھے کہ اچانک 2.30 بجے کے قریب چھت گر گئی۔
آواز سن کر پڑوسیوں نے ملبہ ہٹانے کے ساتھ پولس کو اطلاع دی۔ علاقائی افسر سیانہ اور دیگر انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور راحت رسانی کا کام شروع کر دیا گیا۔ جے سی بی سے ملبہ ہٹایا گیا اور دونوں میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کو علی الصبح انتہائی تشویشناک حالت میں باہر نکال کر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چاروں کو مردہ قرار دے دیا۔

 

Related posts

سعودی ایمبسی کے فیصلے سے ملک میں لاکھوں لوگوں کے روزگار کو خطرہ

Awam Express News

مولانا محمدفاروق کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے

Awam Express News

کسانوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیر زراعت

Awam Express News