Saudi Arabia

اور وسط ایشیاکی پانچ ریاستوں کا پہلا سربراہ اجلاس جدہ میںGCC

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور وسط ایشیا کے پانچ ممالک کا سربراہ اجلاس بدھ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوگیا ہے۔اجلاس میں جی سی سی میں شامل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور عُمان اور وسط ایشیا کے پانچ ممالک ازبکستان، ترکمانستان، تاجکستان، کرغزستان اور قزاقستان کے سربراہان شریک ہیں اور ان کے درمیان اس نوعیت کا یہ پہلا سربراہ اجلاس ہے۔

اس کے آغاز میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس جی سی سی اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’اس وقت ہماری دنیا کو درپیش چیلنجز اجتماعی کارروائی اور عمل کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔ انھوں نے ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی کوشش کی حمایت پر وسط ایشیائی ممالک کی تعریف کی۔

ترکمانستان کے صدر اجلاس میں تقریر کررہے ہیں۔
ترکمانستان کے صدر اجلاس میں تقریر کررہے ہیں۔

Related posts

ہندوستان اور سعودی عرب تیسری ‘ المحمد الہندی’ بحری مشق کی تیار ی میں مصروف

Awam Express News

متحدہ عرب امارات اپنے 94ویں قومی دن کی تقریبات میں سعودی عرب کے ساتھ شامل ہوا۔

Awam Express News

سعودی عرب میں صعنتی مشینری کے شعبہ میں 96 ارب ریال سرمایہ کاری کے 50 مواقع پیش

Awam Express News