National

ایشا، آکاش اور اننت امبانی ریلائنس کے بورڈ میں شامل ۔ نیتا امبانی کااستعفیٰ

• مکیش امبانی اگلے پانچ سالوں تک چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر رہیں گے

• آکاش، ایشا اور اننت ہدایت کاری میں ترجیحات میں شامل ہیں۔ مکیش امبانی

نئی دہلی، 28 اگست 2023 ۔امبانی خاندان کی اگلی نسل ایشا امبانی، آکاش امبانی اور اننت امبانی کو ریلائنس انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیتا امبانی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس فیصلے کو ریلائنس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی ہے۔ کمپنی کے چیئرمین مکیش امبانی نے ریلائنس کی سالانہ جنرل میٹنگ میں یہ جانکاری دی۔ مکیش امبانی اگلے پانچ سال تک چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر رہیں گے۔
بورڈ میں ردوبدل پر مکیش امبانی نے کہا، ”بورڈ میٹنگ میں ایشا امبانی، آکاش امبانی اور اننت امبانی کو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔ میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ انہوں نے یہ کامیابیاں لگن، عزم اور محنت سے حاصل کی ہیں۔ دوسرے ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر، وہ ریلائنس گروپ کو قیادت فراہم کرنے اور ہمارے تمام کاروباروں کی رہنمائی کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔
دوسری جانب نیتا امبانی نے ریلائنس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن رہیں گی اور اس کردار میں وہ بورڈ کی مستقل مدعو کے طور پر تمام بورڈ میٹنگز میں شرکت کریں گی۔
مکیش امبانی نے اپنے لیے مقرر کردہ ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریلائنس کی قیادت کی اگلی نسل کو تیار کریں گے۔ خاص طور پر آکاش، ایشا اور اننت کی رہنمائی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تاکہ وہ اجتماعی قیادت فراہم کر سکیں اور آنے والی دہائیوں میں ریلائنس کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جا سکیں۔

Related posts

ہندوستان کی حیاتیاتی معیشت 2030 تک 300 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Awam Express News

لائبریریوں میں نوجوانوں کی بھیڑ ملک کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ امت شاہ

Awam Express News

کسانوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیر زراعت

Awam Express News