UAE

امارات کا امدادی طیارہ چاڈ کے شہر ام جرس پہنچ گیا

۔ امارات کا امدادی طیارہ بدھ کو مقامی کمیونٹی کے لیے انسانی امداد لے کر چاڈ کے شہر ام جرس پہنچ گیا۔
چاڈ میں متحدہ عرب امارات کی انسانی ہمدردی کی ٹیم، جس نے یہ طیارہ حاصل کیا جو امارات ہلال احمر(ای آر سی)،زاید بن سلطان آل نھیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (زیڈ ایچ ایف) اور خلیفہ بن زاید آل نھیان فاؤنڈیشن پر مشتمل ہے۔زیڈ ایچ ایف کے نمائندے محمد خميس العلی نے کہا کہ یہ کھیپ ام جرس کے لیے انسانی امداد کی ترسیل کے سلسلے کا حصہ ہے، جس کے بعد اماراتی انسانی ہمدردی کی ٹیم نے علاقے میں کئی فیلڈ وزٹ کیے تھے۔یہ ٹیم چاڈ میں سوڈانی پناہ گزینوں اور مقامی کمیونٹی کو ہر طرح کی مدد فراہم کررہی ہے اور ان کے لئے بنیادی ضروریات فراہم کررہی ہے۔چاڈ میں یو اے ای کے انسانی امداد کے رابطہ دفتر نے مقامی کمیونٹی اور سوڈانی پناہ گزینوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ام جرس کے دیہاتوں کا دورہ کیا اور فیلڈ ورک کیا۔

Related posts

شاہینوں کی عالمی نیلامی کا20واں ایڈیشن 2سے8ستمبرتک ابوظہبی میں ہوگا

Awam Express News

دبئی بین الاقوامی کانٹینٹ مارکیٹ میں 16 ممالک کے 80 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت

Awam Express News

"ایک ارب کھانے”کی مہم میں عطیہ کیلئے5آسان طریقوں کا اعلان

Awam Express News