Saudi Arabia

ایرانی سفیر کی الریاض آمد

ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر منگل کے روز تہران پہنچ گئے ہیں۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کی تہران میں آمد ہوگئی ہے۔یہ اعلان سعودی عرب میں ایران کے سفیرعلی رضا عنایتی کے الریاض پہنچنے کے چند گھنٹے کے بعد سامنے آیا ہے۔سعودی عرب اور ایران کے سفیروں کا تبادلہ مارچ میں چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے چند ماہ بعد ہواہے۔العربیہ نے اس سے پہلے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ علی رضاعنایتی ایک نئی سفارتی ٹیم کے ہمراہ سعودی دارالحکومت پہنچے ہیں۔وہ ایرانی ناظم الامور کی جگہ لیں گے جو جون میں ایران کا سفارت خانہ دوبارہ کھلنے کے بعد سے اس کا نظم ونسق سنبھال رہے تھےایرنا کے مطابق علی رضا عنایتی نے الریاض روانگی سے قبل صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی تھی۔ایرانی صدرنے علاقائی اور سلامتی کے شعبوں میں ایران اور سعودی عرب کی اہمیت پر زور دیا اور تہران اورالریاض کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔مارچ میں طے پانے والے معاہدے کے تحت الریاض اور تہران نے ایک دوسرے کے علاقوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل ہونے والے سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا تھا۔سعودی عرب نے سنہ 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پرایرانی حکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

Related posts

نومولود بچّوں پرحملہ کرنے والی خاتون ڈاکٹرکوسعودی عرب میں پانچ سال قید کی سزا

Awam Express News

سعودی ولی عہد کاامارات، بحرین،کویت،قطراوراردن کےفرمانرواؤں سےفون پررابطہ اوراظہار یکجہتی

Awam Express News

سعودی ولی عہد کابھارت، مشرقِ اوسط اور یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبہ کا اعلان

Awam Express News