Saudi Arabia

غزہ میں قحط کے اعلان پر سعودی عرب کی گہری تشویش

سعودی وزارتِ خارجہ نے Food Security Phase Classification (آئی پی سی) کی رپورٹ اور غزہ میں با ضابطہ طور پر قحط کے اعلان کے بعد گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے نہتے شہریوں کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ریاض نے موقف اختیار کیا کہ غزہ میں انسانی المیے کی شدت براہِ راست اس حقیقت کا نتیجہ ہے کہ اسرائیلی قبضے کے بار بار کے جرائم پر روک ٹوک اور جواب دہی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔ یہ صورت حال بین الاقوامی برادری کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ رہے گی، خصوصاً سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے لیے، جب تک وہ فوری مداخلت کرکے قحط کا خاتمہ نہیں کرتے اور اسرائیلی قبضے کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی اور جرائم کو نہیں روکتے۔

Related posts

ایکسپو 2030 کی میزبانی سے سعودی سیاحت مزید تیزی سے ترقی کرے گی

Awam Express News

دھمکی آمیز خط پر پاکستان کا امریکا سے احتجاج

admin

سعودی شہری کا یوم تاسیس پر جذبہ، اونٹ پر مکہ سے ریاض کا سفر طے کیا

Awam Express News