27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Bahrain Delhi-NCR Saudi Arabia

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سعودی عرب کے ولی عہد اوربحرین کے شاہ کے ساتھ بات چیت

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی نہایت اہم ہے۔وزیرِ اعظم نے ان مشکل حالات کے دوران سعودی عرب میں مقیم بھارتی برادری کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

"سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ بھارت سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتا ہے جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کی جلد بحالی انتہائی ضروری ہے۔ میں نے ان مشکل حالات میں بھارتی برادری کی دیکھ بھال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔”

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بحرین کے شاہ عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ  سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے بحرین پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں بحرین کے لوگوں کے ساتھ ہندوستان کی مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے بحرین میں ہندوستانی برادری کو دی جانے والی مضبوط حمایت اور حفاظت کے لیے بھی محترم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی؛”بحرین کے شاہ  عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بارآور بات چیت ہوئی۔ ہندوستان بحرین پر حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑا ہے۔ میں بحرین میں ہندوستانی برادری کو دی جانے والی مضبوط حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔”

 

 

 

Related posts

جمعیۃ کی طرف سے سنبھل میں ہر متاثرہ خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

Awam Express News

وزیر اعظم نے تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی

Awam Express News

مودی حکومت کی سب سے بڑی شراکت شمال مشرق کو بقیہ ہندوستان کے ساتھ مکمل مرکزی دھارے میں لانا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Awam Express News