Uncategorized

باندھوںکی حفاظت ملک کی خوشحالی کو یقینی بناتی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ

نئی دلی۔ 14؍ ستمبر۔ ایم این این۔ جمعرات کو یہاں ڈیم کی حفاظت سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ ڈیم ( باندھ)تاریخی طور پر پوری دنیا میں سماجی اور اقتصادی خوشحالی کا مرکزی نقطہ رہے ہیں۔ جناب دھنکھر نے کہا کہ ڈیم لوگوں کے لیے پانی کی دستیابی کو یقینی بناتے ہیں، جسے پھر آبپاشی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔’ ‘میں پانی کی اہمیت جانتا ہوں۔ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ کسان کے لیے پانی کی کیا قیمت ہے۔ ڈیم نہ صرف ہمیں سیلاب سے بچاتے ہیں بلکہ لوگوں کو آفات سے بھی بچاتے ہیں۔ وہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہندوستان میں پانی کے انتظام کی جڑیں صدیوں پرانی ہیں، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب دنیا کی سب سے قدیم اور خوشحال تہذیب ہے۔ جناب دھنکھر نے کامکھیا ایکسپریس اور ہمساگر ایکسپریس ریک کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو پانی کے تحفظ اور انتظام، ندیوں کی بحالی، اور پینے کے صاف پانی کی اہمیت اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے ایک متحرک بل بورڈ کے طور پر کام کریں گے۔G-20 کے تھیم یعنی ‘ ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ G-20 کی صدارت کے ہندوستان کے کامیاب انتظام نے پوری دنیا کو ملک کے عظیم ثقافتی ورثے، قدیم امیر روایات، کے بارے میں دکھایا ہے۔  اس سے پہلے دن میں جناب  دھنکھر نے مرکزی بھیڑ اور اون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ٹونک ضلع کے اویکا نگر میں ایک پروگرام سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں اور کاشتکاری سے وابستہ اداروں نے ملک کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی طرف سے کروڑوں لوگوں کو مفت چاول، گیہوں اور دالیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ "یہ ہمارے کسانوں کی وجہ سے ہے، اور ہمیں یہ راشن صرف کسانوں کی وجہ سے مل رہا ہے

Related posts

 ایم ای پی قومی صدر ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا اظہار رنج و غم

Awam Express News

عدالت نے نوح فساد کے ملزم نابالغ شخص کو بری کر دیا

Awam Express News

ریلائنس جیو ’AI بیسڈ سکل ڈیولیپمنٹ ‘ سالیوشن زبان کی رکاوٹوں کو توڑ ے گا

Awam Express News