Uncategorized

حمدان بن زاید کی زیرسرپرستی لیوا ڈیٹس فیسٹیول اور نیلامی شروع ہوگیا

الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے عزت مآب شیخ حمدان بن زاید آل نھیان کی زیرسرپرستی ابوظہبی امارت کے الظفرہ ریجن کے لیوا سٹی میں لیوا ڈیٹس فیسٹیول اور نیلامی کا دوسرا ایڈیشن آج جمعرات کو شروع ہوگیا جو 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔
کلچرل پروگرامز اینڈ ہیریٹیج فیسٹیولز کمیٹی ابوظہبی کے زیر اہتمام اور امارات ہیریٹیج کلب کے تعاون سے منعقدہ فیسٹیول میں پہلے دن متحدہ عرب امارات سے 15 ٹن اور 748 کلو گرام لگژری کھجوریں لائی گئیں۔
فیسٹیول روزانہ سہ پہر4 بجے سے رات 10 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا،جس میں آگاہی سیمینار کے ساتھ ساتھ ہیریٹیج اور ایجوٹینمینٹ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Related posts

سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی حمایت میں لکھنے اور بولنے والوں کو قید کرانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا: مطیع عزیز

Awam Express News

حجاج کرام کی منیٰ میں جمرہ کبریٰ کی ادائیگی، مناسک حج کے اہم مرحلے کا آغاز

Awam Express News

غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کے ا سرائیلی ارادے پر عالمی برادری کی مذمت

Awam Express News