International

غزہ کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی بمباری جاری

غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر جمعرات کی شام اسرائیل نے بمباری کی ہے۔ جن میں سب سے زیادہ بمباری پٹی کے شمال میں بیت لاھیا میں ہوئی۔ ویڈیو فوٹیج میں غزہ شہر پر متعدد راکٹ گرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کیا کہ مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جمعرات کی شام، اسرائیلی فوج نے فلسطینی پٹی میں زمینی دراندازی کے آغاز کے چھ دن بعد، غزہ شہر کا "گھیراؤ” کرنے کا اعلان کیا۔فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے "غزہ شہر کا محاصرہ مکمل کر لیا، جو کہ حماس کا مرکز ہے۔” ہگاری کے مطابق، اسرائیل اور غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرنے والی تحریک کے درمیان جنگ کے ستائیسویں دن "جنگ بندی کا تصور فی الحال زیر غور نہیں ہے”۔ اسرائیل کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں جمعرات کی شام دوبارہ غزہ کی پٹی سے ٹیلی فون رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔بدھ کو فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اور جووال نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ تمام مواصلاتی اور انٹرنیٹ خدمات منقطع کر دی گئی ہیں۔دونوں کمپنیوں نے "X” پلیٹ فارم (پہلے ٹویٹر) پر دو الگ الگ ٹویٹس میں کہا کہ خدمات میں رکاوٹ کا نتیجہ بین الاقوامی روٹس کے دوبارہ منقطع ہونے سے ہوا ہے۔

Related posts

ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آیا .. امارت شرعیہ ہند کا اعلان

Awam Express News

نیپال کے آرمی چیف نے نئی دہلی میں رکشا منتری سے ملاقات کی

Awam Express News

بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ روس انتہائی کامیاب رہا۔ روسی وزیر خارجہ

Awam Express News