25.4 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Press Release

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے ستترہواں مفت یونانی میڈیکل کیمپ

خلیل آباد۔ 20 نومبر 2023
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے ستترہواں مفت یونانی میڈیکل کیمپ مہولی بازار، خلیل آباد پارلیمانی حلقہ، ضلع سنت کبیر نگر میں لگایا گیا۔ اس کیمپ کا سلسلہ 2020 سے ’یونانی اُپچار- جنتا کے دُوار، مشن 2025‘ کے تحت جاری ہے۔ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے معروف لیڈر جناب آفتاب عالم خاں (سابق صدر ضلع پنچایت سنت کبیر نگر) نے کہا کہ عوام میں آج بھی بڑے پیمانے پر یونانی پیتھی مقبول ہے اور یہ صدیوں پرانا آزمایا ہوا عوام کے بھروسے کا طریق علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سرکار کو آیوش مشن بھارت سرکار کے تحت سبھی طریق علاج کو یکساں فروغ دینا چاہیے کیونکہ ہر پیتھی میں کچھ اہم خصوصیات ہوتی ہیں۔ یونانی پیتھی خاص طور سے چرم روگ، معدہ اور جگر، جوڑوں کا درد اور عام جسمانی کمزوری میں بہت ہی کارآمد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کے دوران یونانی طریق علاج کی اہمیت کا سب کو بخوبی اندازہ ہوا۔ اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے علاوہ حضرت مولانا ابوالحسن صدیقی مظاہری، مولانا حفیظ اللہ خاں قاسمی، مولانا وصی اللہ خاں قاسمی، مولانا عبدالواحد خاں قاسمی، انیس احمد خاں، حکیم بدر عالم خاں، حکیم عبدالکریم، عزیز الرحمن خاں، عبدالحلیم خاں ٹھیکیدار اور عبدالرحیم خاں وغیرہ نے اعزازی خدمات پیش کیں۔ کیمپ میں تقریباً 200 لوگوں نے استفادہ کیا۔ مہولی بازار میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے پہلا مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام ہوا اور اس کیمپ میں موسمی بیماریوں کے علاوہ جوڑوں کا درد، امراض معدہ و جگر اور شوگر کے مریض زیادہ تھے۔ یہ کیمپ حاجی صلاح الدین خاں میموریل دواخانہ اور ایس ٹی این لیب کے تعاون سے عمل میں آیا۔
جاری کردہ
(ڈاکٹر سیّد احمد خاں)
سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس

Related posts

ڈاکٹر سیّد احمد خاں کو بھاگیرتھی ایوارڈ 2023 ملنے پر طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کی مبارکباد

Awam Express News

2012ءسے جانچ ایجنسیوں نے پڑتال کی حد کردی سازش کے علاوہ انہیں کیا میسر ہوا؟ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Awam Express News

جمعیۃ علماء ہند کے بانی صدر مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ پر سیمینار شروع

Awam Express News