Press Release

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے چوالیسویں ’نیشنل کانفرنس آن یونانی میڈیسن‘ رامپور میں10 دسمبر 2023 کو

لکھنؤ۔ 24 نومبر 2023
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اُترپردیش کے زیراہتمام چوالیسویں ’نیشنل کانفرنس آن یونانی میڈیسن‘ رامپور میں 10 دسمبر 2023 کو پروفیسر مشتاق احمد کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اُترپردیش کے صدر ڈاکٹر ایس ایم احسن اعجاز نے بتایا کہ اُترپردیش میں طب یونانی کی صورت حال کے عنوان پر رامپور میں مذکورہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت صوبہ اُترپردیش اور ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی طب یونانی مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ اسی مناسبت سے ہم نے پروگرام کا عنوان ترتیب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے بطور کنوینر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اُترپردیش کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد عبدالسلام خاں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ڈاکٹر محمد شجاع الدین کی صدارت میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اُترپردیش کی منعقدہ میٹنگ لکھنؤ میں ہوا۔ واضح ہو کہ طب یونانی کے حوالے سے اہم شخصیات اس کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ خاص طور سے پروفیسر عبدالوحید (ڈائرکٹر یونانی سروسز، حکومت اترپردیش)، پروفیسر نفاست علی انصاری (پرنسپل گورنمنٹ تکمیل الطب کالج، لکھنؤ)، پروفیسر سعود علی خاں (سابق پرنسپل اے کے ٹی کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، ڈاکٹر محمد سکندر حیات صدیقی (سابق ڈائرکٹر یونانی سروسز، حکومت اترپردیش)، ڈاکٹر محمد جمال (سابق پرنسپل گورنمنٹ تکمیل الطب کالج، لکھنؤ) کے علاوہ ڈاکٹر سیّد احمد خاں، محمد خالد (نیتاجی)، ڈاکٹر منی رام سنگھ، ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی، ڈاکٹر حبیب اللہ، ڈاکٹر شکیل احمد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
جاری کردہ
(ڈاکٹر اعجاز علی قادری)
جنرل سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس یوتھ وِنگ، لکھنؤ
Mobile: 9454168904

Related posts

"مسلمان اور امن پسند افراد اسرائیلی پروڈکٹس بالخصوص کوکا کولا،پیپسی وغیرہ کا بائیکاٹ کریں”

Awam Express News

جیو نے لانچ کیا نیا ’ جیو ساون پرو ‘سبسکرپشن پلان 269• روپے سے لے کر 789 روپے تک کے 5 نئے پلان

Awam Express News

اردو کی ترویج و ترقی کا انحصار اردو میڈیم اسکولوں کی تعداد پر ، مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری

Awam Express News