UAE

کوپ 28 میں متحدہ عرب امارات کا پویلین پائیدار مستقبل کی طرف قوم کے راستے کی نمائش کرتے ہوئے

متحدہ عرب امارات میں پائیداری کے قومی سال کے دوران کوپ 28 جاری ہے جس میں دنیا بھر کے مممالک شریک ہیں،بلیو زون میں کوپ 28 میں متحدہ عرب امارات کا پویلین نیٹ زیرو کی جانب یو اے ای کی عملی کوششو ں کو پیش کرتے ہوئے ایک ساتھ مل کر زیادہ پائیدار مستقبل کے حصول کے لیے تعاون، نظریاتی سازی اورعمل سازی کا لائحہ عمل پیش کررہا ہے۔
بلیو زون میں یو اے ای پویلین یکم سے 12 دسمبر تک حکومتی رہنماں، ماہرین اور اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ افراد کے لیے کھلا رہے گا۔ یو اے ای پویلین 2050 تک نیٹ زیرو کے حصول کے لیے ملک کے اقدامات کو متعارف کرائے گا۔
یو اے ای کے حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے شراکت داروں کی جانب سے 80 سے زیادہ کیوریٹڈ پروگراموں کے ذریعے، پویلین موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملک کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہوئے اجتماعی کوششو ں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جامع اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے زیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات اور یو اے ای پویلین کی کمشنر جنرل مریم بنت محمد المہیری نے کہا کہ مکالمہ ، تعاون اور شمولیت کو کوپ 28 پریذیڈنسی میں بنیادی اہمیت دی گئی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے دبئی میں دنیا ایک ساتھ جمع ہے، ہم امید کی کرن کے طور پر کام کرنے اور ایک ماڈل کے طور پر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں کہ کس طرح ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے موسمیاتی کارروائی کو تیز کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ کوپ 28 میں، ہم اپنے موسمیاتی ایکشن ٹریک ریکارڈ کو اجاگر کررہے ہیں جو ہمارے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی میراث پر قائم کیا گیا ہے، کوپ 28 میں پویلین ہماری قومی کامیابیوں کو پیش کرے گا ، جدید سلیوشنز کو جنم دے گا اور خالص صفر مستقبل کے حصول کے لیے ہمارے اجتماعی سفر پر آب و ہوا کی کارروائی کو آگے بڑھائے گا۔ ہم مندوبین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خوہاں ہیں تاکہ رابطوں کو آسان بنایا جا سکے اور ایسے حل پیدا کرنے کے لیے تعاون کو فروغ دیا جائے جو کسی کو پیچھے نہ چھوڑیں۔
پویلین میں ایک معلوماتی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جو ماضی اور حال سے لے کر ہمارے خالص صفر مستقبل تک ملک کے پائیداری کے سفر کو بیان کرتی ہے
۔ انٹرایکٹو انسٹالیشن کئی موضقوعات کا احاطہ کرتی ہیں:
ورثہ – متحدہ عرب امارات کے ورثے کے حوالے سے بصیرت انگیز ملومات فراہم کرتے ہوئے 1960 اور 1970 کی دہائیوں کے دوران انتہائی گرمی اور نمکین مٹی کے ماحول میں زندہ رہنے کے ابتدائی طریقوں کو پیش کرتا ہے۔
جدیدیت – متحدہ عرب امارات کی متاثر کن ترقی کے سفر سے آگاہی دیتے ہوئے قیادت کے سب کے فائدے کے لیے پائیداری اور ماحولیاتی ذمہ داری کے علاوہ، تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کے اقدامات اور کامیابیوں کے ذریعے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے سے متعلق ہے۔
نیٹ زیرو 2050 – پائیداری کے جاری اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، چینج میکرز ڈیکاربونائزیشن کی کوششوں، اور کاربن اخراج کے بڑے شعبوں : بجلی، پانی، صنعت، عمارات، نقل و حمل، اور فضلہ اور زراعت؛ میں اخراج کو کم کرنے کی حکمت عملی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
بین الاقوامی شراکتیں – سب کے لیے ایک روشن، صاف ستھرے، اور صحت مند مستقبل کی طرف ملک کی رہنمائی کے لیے تعاون، اور عملی اقدامات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے دنیا بھر میں مضبوط شراکت قائم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت میں کوششوں کا اشتراک۔
متحدہ عرب امارات گرین زون میں یو اے ای ہاس آف سسٹین ایبلٹی کے نام سے ایک دوسرے پویلین کا بھی انعقاد کررہا ہے ، اس کے قریبی پروگرامنگ کی جگہ کو ایکشنسٹ ہب کہا جاتا ہے۔ یہ ہاس آف سسٹین ایبلٹی، گرین زون میں، متحدہ عرب امارات کے اجتماعی ترقی، نئے سلیوشنز تلاش کرنے کے لیے جدت اور فطرت کے تحفظ اور ذمہ داری سے زندگی گزارنے کے حوالوں سے امور کی نمائش کرے گا۔
گرین زون میں ایکشنسٹ ہب کلائمیٹ ایکشنسٹ، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں، این جی اوز، اور بلیو زون کے مصدقہ شدہ مہمانوں کے ساتھ ساتھ ان تمام لوگوں کے ساتھ پروگرامنگ کی میزبانی کرے گا جو متحدہ عرب امارات کو گھر کہتے ہیں، تاکہ اجتماعی کارروائی کی ترغیب دی جا سکے گرین زون میں ہاس آف سسٹین ایبلٹی اینڈ ایکشنسٹ ہب عوام اور تمام مہمانوں کے لیے 3 سے 12 دسمبر 2023 تک کھلا رہے گا۔

Related posts

رمضان المبارک کی 27 ویں شب شیخ زایدجامع مسجد میں ریکارڈ 60,310 نمازیوں نے شرکت کی

Awam Express News

محمد بن راشد کا عریبین ٹریول مارکیٹ 2023 کا دورہ

Awam Express News

محمد بن راشد نے دبئی جنوب میں ثقافتی ضلع کے منصوبے کا جائزہ لیا

Awam Express News