International

ہوائی اڈے نہ صرف سفر کا ذریعہ ہیں، بلکہ ترقی، روزگار کا مرکز بھیہیں۔ سندھیا

جنوری۔ ایم این این۔ شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے منگل کو کہا کہ ہوائی اڈے نہ صرف سفر کا ذریعہ ہیں، بلکہ ترقی کا مرکز  بھی  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں، حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہوائی اڈے نہ صرف سفر کا ایک ذریعہ ہیں، بلکہ ہوائی اڈے ترقی کا مرکز بن گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پورے ملک کے لیے روزگار کا مرکز بن گئے ہیں۔ ایک تبدیلی جو آئی ہے و ہ یہ  ہے کہ  گزشتہ 9.5 سالوں میں اس شعبے میں وزیر اعظم کی قیادت میں انہوں نے شہری ہوابازی کو اس ملک کے ہر ایک شہری کے لیے جمہوری بنایا ہے، جو بھی  ‘ہوائی چپل’ پہنتا ہے اسے  ‘ہوائی جہاز’ میں سفر کرنا چاہیے؛ یہی   ہمارے  ملک کے شہریوں کیلئے وزیر اعظم کی خواہش ہے۔ دریں اثنا  اس سے  پہلے ملک  کے جنوب میں ‘ سب کا وکاس’ کے لیے زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو تروچیراپلی میں 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے گلدستے کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ بھارتیداسن یونیورسٹی میں کانووکیشن پروگرام کے انعقاد کے بعد، پی ایم مودی کو شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے شہر میں عوامی پروگرام میں مبارکباد دی۔ پی ایم مودی بعد میں تریچی ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کرنے کے لیے روانہ ہوئے۔ نئی ٹرمینل عمارت کو 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ دو سطحی نئے بین الاقوامی ٹرمینل میں سالانہ 44 لاکھ سے زیادہ مسافروں کی خدمت کرنے کی گنجائش ہے اور اوقات کار کے دوران تقریباً 3,500 مسافروں کی خدمت کرنے کی صلاحیت ہے۔نیا ٹرمینل مسافروں کی سہولت کے لیے جدید ترین سہولیات اور خصوصیات کی میزبانی کرتا ہے۔ تروچیراپلی بین الاقوامی ہوائی اڈہ تمل ناڈو میں چنئی کے بعد بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت کے لحاظ سے دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے۔  پی ایم او کی جانب سے جاری  ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نئی ٹرمینل عمارت میں 60 چیک ان کاؤنٹرز، 5 بیگیج کیروسلز، 60 ارائیول امیگریشن کاؤنٹرز، اور 44 ڈیپارچر امیگریشن کاؤنٹرز ہیں۔

Related posts

PoK بھارت کا حصہ ہے یہ رضاکارانہ طور پر ہمارے مرکزی دھارے میں واپس آئے گا۔راجناتھ سنگھ

Awam Express News

ایران کی جوہری صورتحال پر قریبی نگرانی جاری ہے، اماراتی جوہری ریگولیٹری ادارے کی عوام کو یقین دہانی

Awam Express News

وزیر خارجہ جے شنکر نے برونائی کے ساتھ 40 سال کے سفارتی تعلقات پر لوگو لانچ کیا

Awam Express News